ملک بھر مین مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے جس کے تحت 28 سے 31 جولائی تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی اس دوران مزید بارشیں متوقع ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی کے درمیان بارش ہو سکتی ہے، سندھ میں 30 سے 31 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں، بالائی علاقوں میں موسم کے باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے، سیاح اور مسافر موسم کو دیکھ کر اپنے سفر کے پروگرام ترتیب دیں۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور حبس رہنے کا امکان۔تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ او ر شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اوربالائی خیبر پختونخواہ میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش جبکہ شام /رات شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار او ر شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔