اسلام آباد: بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 1 روپیہ 89 پیسے فی یونٹ کمی کی جا رہی ہے۔
جبکہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت 78 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔
بجلی کی قیمت میں کمی قیمتوں میں کمی کی وجہ :
پاور ڈویژن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریلیف:
2025 کی اپریل تا جون کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ
اور جون 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے۔
یہ درخواستیں ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں) کی جانب سے نیپرا میں جمع کروائی گئی تھیں، جس پر 4 اگست 2025 کو سماعت ہوئی۔
بجلی کی قیمت میں کمی کی اصل وجہ کیا ہے؟
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے نئے ترمیمی معاہدے (Amended Agreements) کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں یہ کمی ممکن ہوئی ہے، جو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو سکتی ہے۔