• Contact Us
  • About Us
جمعہ, 24 اکتوبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

امریکا بھارت تجارتی جنگ : بھارت نے ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن اب وقت گزر چکا، ٹرمپ

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 1, 2025
in انٹر نیشنل, کاروبار
امریکا بھارت تجارتی جنگ ٹرمپ کا ٹیرف میں کمی سے انکار

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی کشیدگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت ردعمل

590
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

امریکا بھارت تجارتی جنگ تعلقات میں نئی کشیدگی — ڈونلڈ ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف، بھارت کی ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش ، لیکن اب وقت گزر چکا، ٹرمپ

اسلام آباد : — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے تجارتی رویے پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اگرچہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن یہ اقدام بہت تاخیر سے سامنے آیا ہے، انہیں برسوں پہلے یہ قدم اٹھانا چاہیے تھا۔

یکطرفہ تجارتی تعلقات کی نشاندہی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات ہمیشہ سے یکطرفہ رہے ہیں۔ ان کے بقول بھارت امریکا کو اپنی مصنوعات بڑی تعداد میں فروخت کرتا ہے جبکہ امریکا کی جانب سے بھارت کو برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم بھارت کے سب سے بڑے خریدار ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہم ان کی منڈی میں اپنے لیے جگہ ہی نہیں بنا سکے، کیونکہ بھارت کی جانب سے بھاری ٹیرف رکاوٹ بنے رہے۔ ہماری کمپنیاں بھارت میں کچھ بیچ ہی نہیں سکتیں۔ یہ مکمل طور پر یکطرفہ تباہی ہے جو کئی دہائیوں سے جاری ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

مرغی کا گوشت قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان

تاریخی کامیابی! یو اے ای لاٹری میں خوش نصیب شخص نے 100 ملین درہم کا انعام حاصل کر لیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ مزید سستا

بھارت کی روس پر انحصاری اور امریکا کے خدشات

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت توانائی کے شعبے اور دفاعی مصنوعات کے لیے امریکا پر انحصار کرنے کے بجائے روس سے بڑے پیمانے پر خریداری کرتا ہے۔ "بھارت تیل اور فوجی سازوسامان امریکا سے بہت کم جبکہ روس سے بہت زیادہ خریدتا ہے، جو ہمارے لیے ایک اور بڑی تشویش کی بات ہے۔”

"وقت گزر چکا ہے” — ٹیرف کم کرنے کی پیشکش پر ردعمل

ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اب ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش سامنے آئی ہے لیکن یہ وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ "اب وقت گزر چکا ہے۔ انہیں یہ برسوں پہلے کرنا چاہیے تھا۔ اس دوران امریکی کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا اور ہماری برآمدات رکی رہیں۔”

امریکا بھارت تجارتی جنگ اور تعلقات میں سرد مہری

خیال رہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان حالیہ برسوں میں تجارتی مذاکرات کئی بار ناکامی سے دوچار ہو چکے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس وقت تعلقات میں وہ گرمی اور قربت نظر نہیں آتی جو چند سال پہلے دکھائی دیتی تھی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے 30 اگست کو اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے تجارتی اختلافات اور امریکا بھارت تجارتی جنگ کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جنہوں نے ایک وقت میں ٹرمپ کو "سچا دوست” قرار دیا تھا، اب ان کے ساتھ تعلقات میں سخت کشیدگی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جو کہ امریکا بھارت تجارتی جنگ کے باعث ختم ہونے کے در پہ ہیں۔

کواڈ سمٹ میں شرکت کا منصوبہ بھی منسوخ

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ امریکی صدر نے مودی کو بتایا تھا کہ وہ اس سال کے آخر میں کواڈ سمٹ کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے، لیکن اب انہوں نے خزاں میں بھارت جانے کا کوئی ارادہ ترک کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ امریکا بھارت تجارتی جنگ ہی نہیں بلکہ اسٹریٹجک سطح پر بھی کشیدگی کا شکار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ بھارت دورہ منسوخ، امریکا بھارت تعلقات میں تناؤ

امریکی محصولات میں بڑا اضافہ — بھارت کے لیے جھٹکا(trump tariffs india)

دوسری جانب زرائعے کے مطابق امریکا نے بھارت سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر اضافی 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ یہ شرح امریکا کی تاریخ کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتی ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے نوٹس کے مطابق اس اقدام کو نئی دہلی کی جانب سے روسی تیل کی خریداری میں اضافے کے خلاف ایک انتقامی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق بھارت کی پالیسی نہ صرف امریکی تجارتی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ یہ مغربی اتحاد کی توانائی اور دفاعی حکمت عملی کو بھی کمزور کر رہی ہے اور امریکا بھارت تجارتی جنگ کا سبب بھی یہی ہے ۔

امریکا بھارت تجارتی جنگ ٹرمپ کا ٹیرف میں کمی سے انکار

معاشی ماہرین کی رائے

بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت تجارتی جنگ دونوں ملکوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ امریکا، جو بھارتی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، اگر اپنی مارکیٹ محدود کر دیتا ہے تو بھارتی معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی کمپنیاں جو بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پر دیکھ رہی ہیں، ان کے لیے بھی مواقع کم ہو جائیں گے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسی زیادہ تر "پریشر پالیٹکس” پر مبنی ہے، جس کا مقصد بھارت کو اپنے مفادات کے مطابق فیصلے کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

بھارت کا مؤقف

بھارتی حکام ماضی میں یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ ٹیرف میں اضافے کا مقصد مقامی صنعتوں کا تحفظ ہے۔ ان کے مطابق بھارت ایک ترقی پذیر ملک ہے جس کی معیشت کو مکمل طور پر کھلا چھوڑ دینا ملکی پیداواری صلاحیت کو تباہ کر سکتا ہے۔ تاہم ناقدین کے مطابق بھارت نے یہ پالیسی اس قدر سخت اپنائی ہے کہ عالمی تجارت کے اصول بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

مستقبل کے امکانات

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت تجارتی جنگ اور تعلقات میں سرد مہری دونوں کے اسٹریٹجک تعلقات کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ دونوں ملک کئی برسوں سے ایشیا پیسفک خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے خلاف ایک دوسرے کے اتحادی سمجھے جاتے رہے ہیں۔ اگر یہ تجارتی تنازع شدت اختیار کرتا ہے تو نہ صرف معاشی بلکہ جغرافیائی سیاست پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

  
Tags: Donald Trump India TradeIndia US Economic RelationsIndo-US RelationsModi Trump TensionsQuad Summit 2025Russia India Energy TradeTrump Trade PolicyUS India Trade WarUS Tariffs on IndiaUS-India Trade Dispute
Previous Post

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی، مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف

Next Post

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ – خواتین کرکٹ کا نیا دور

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

مرغی کا گوشت قیمت میں اضافہ اور عوامی پریشانی
کاروبار

مرغی کا گوشت قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 24, 2025
یو اے ای لاٹری جیتنے والا خوش نصیب شخص
انٹر نیشنل

تاریخی کامیابی! یو اے ای لاٹری میں خوش نصیب شخص نے 100 ملین درہم کا انعام حاصل کر لیا

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 24, 2025
سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا سستا
کاروبار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ مزید سستا

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 24, 2025
‫ٹویوٹا RAV4 بمقابلہ ہونڈا CR-V موازنہ
کاروبار

‫ٹویوٹا RAV4 بمقابلہ ہونڈا CR-V— دو جاپانی دیو، ایک فیصلہ، بہترین کون

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 24, 2025
اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی کوشش ، ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کر دیا
تازه ترین

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام پر امریکا کی حمایت ختم ہو جائے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 24, 2025
پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے مغربی کنارے تک توسیعی عزائم کی مذمت
تازه ترین

اسرائیل کے مغربی کنارے تک توسیعی عزائم پر پاکستان کی شدید مذمت: عالمی قانون اور فلسطینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 23, 2025
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی — فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار روپے تک گر گیا
کاروبار

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی فی تولہ 3 ہزار 500 روپے سستا

by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 23, 2025
Next Post
آئی سی سی ویمن ورلڈکپ انعامی رقم میں اضافہ خواتین کرکٹ کے لیے تاریخی قدم

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ – خواتین کرکٹ کا نیا دور

Comments 2

  1. پنگ بیک: سعودی و عراقی سپلائی بند, بھارت کو تیل کی فروخت روک دی گئی
  2. پنگ بیک: ٹرمپ کا یوٹرن: مودی کو تنقید کے بعد دوست قرار دیا
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • کراچی میں نہم جماعت کے امتحانات کے نتائج — سائنس گروپ میں 78 فیصد طلبہ کامیاب

    کراچی بورڈ نے نہم جماعت کے نتائج جاری کر دیے طلبہ میں خوشی کی لہر

    622 shares
    Share 249 Tweet 156
  • سونے کی قیمت آج: فی تولہ 200 روپے کمی – تازہ ترین ریٹ 2025

    1019 shares
    Share 408 Tweet 255
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ مزید سستا

    591 shares
    Share 236 Tweet 148
  • ہنگو پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکہ: ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

    590 shares
    Share 236 Tweet 148
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    759 shares
    Share 304 Tweet 190
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar