پتلا ترین آئی فون 17 ائیر کن فیچرز سے لیس ہوگا؟ مکمل تفصیل
ایپل ہمیشہ اپنے شاندار ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث دنیا بھر میں مقبول رہا ہے۔ ہر سال صارفین کو اس بات کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے کہ ایپل اپنے نئے آئی فون ماڈلز میں کیا تبدیلیاں کرتا ہے۔ اسی سلسلے کی اگلی کڑی ہے آئی فون 17 ائیر، جو کہ ایپل کی تاریخ کا سب سے پتلا آئی فون قرار دیا جا رہا ہے۔
ایپل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 9 ستمبر 2025 کو آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی جائے گی جس میں آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس اور سب سے خاص ماڈل آئی فون 17 ائیر شامل ہوگا۔ یہ نیا ماڈل آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا اور ڈیزائن کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی کا مظہر ہوگا۔
آئی فون 17 ائیر کا ڈیزائن
ایپل نے اس بار ڈیزائن پر خاص توجہ دی ہے۔ مختلف لیکس کے مطابق آئی فون 17 ائیر کی موٹائی صرف 5.5 سے 5.65 ملی میٹر ہوگی، جو کہ اسے دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بنا دے گی۔
اس کا وزن بھی محض 145 گرام بتایا جا رہا ہے۔ موازنہ کیا جائے تو آئی فون 16 کی موٹائی 7.8 ملی میٹر ہے، اس لیے یہ نیا فون نمایاں طور پر زیادہ پتلا اور ہلکا ہوگا۔ ایپل کے مداحوں کے لیے یہ ایک انقلابی تبدیلی ہوگی، کیونکہ کمپنی کئی سالوں بعد ڈیزائن میں اتنی بڑی جدت متعارف کرانے جا رہی ہے۔
ڈسپلے اور سائز
آئی فون 17 ائیر میں 6.6 انچ کا OLED ڈسپلے دیا جائے گا۔ یہ اسکرین بڑی ہونے کے باوجود انتہائی پتلے ڈیزائن میں فٹ ہوگی۔ ڈسپلے کی کوالٹی اور برائٹنس میں مزید بہتری کی امید کی جا رہی ہے تاکہ گیمنگ، ویڈیو دیکھنے اور پروفیشنل استعمال کرنے والے صارفین کو بہترین تجربہ حاصل ہو۔
بیٹری کی گنجائش
چونکہ یہ فون انتہائی پتلا ہے، اس لیے اس کی بیٹری نسبتاً چھوٹی رکھی گئی ہے۔ آئی فون 17 ائیر میں 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ اگرچہ یہ بیٹری سائز میں کم ہے، لیکن iOS 26 کے جدید فیچرز اور A19 بایونک چپ کی توانائی بچانے والی خصوصیات کے باعث اس بیٹری کو زیادہ دیر تک چلنے کے قابل بنایا جائے گا۔
ایپل کا ہمیشہ سے یہ دعویٰ رہا ہے کہ وہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کو اس طرح یکجا کرتا ہے کہ کم بیٹری پاور کے باوجود بھی زیادہ وقت تک استعمال ممکن ہوتا ہے۔
کیمرا سیٹ اپ
آئی فون 17 ائیر میں بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرہ دیا جائے گا۔ ایپل فوٹوگرافی کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا، اس لیے توقع ہے کہ یہ سنگل کیمرا بھی زبردست تصویری نتائج فراہم کرے گا۔
فرنٹ کیمرے کی بات کی جائے تو آئی فون 17 ائیر میں 24 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا جائے گا جو ویڈیو کالز، کانٹینٹ کریشن اور فوٹوگرافی کے شوقین صارفین کے لیے بہترین انتخاب ہوگا۔
ای سم سپورٹ
چونکہ آئی فون 17 ائیر بہت زیادہ پتلا ہوگا، اس لیے اس میں روایتی سم کارڈ سلاٹ شامل نہیں ہوگی۔ یہ فون مکمل طور پر eSIM سپورٹ کے ساتھ آئے گا۔ اس تبدیلی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں ایپل اپنے تمام ماڈلز کو eSIM پر منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
پروسیسر اور پرفارمنس
آئی فون 17 ائیر میں A19 بایونک چپ دی جائے گی، جو کمپنی کے دیگر ماڈلز یعنی آئی فون 17، 17 پرو اور 17 پرو میکس میں بھی موجود ہوگی۔ یہ نئی چپ تیز ترین پروسیسنگ اسپیڈ، گرافکس کے بہترین نتائج اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی فیچرز فراہم کرے گی۔
گیمنگ کے شوقین صارفین اور ہیوی ایپلیکیشنز چلانے والے افراد کے لیے یہ فون بہترین ثابت ہوگا۔
اسٹوریج اور دیگر فیچرز
آئی فون 17 ائیر مختلف اسٹوریج آپشنز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے ابتدائی ماڈل کی قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی۔ اس میں جدید کنیکٹیویٹی فیچرز، 5G سپورٹ، iOS 26 کی نئی خصوصیات اور بہترین اسپیکر سسٹم بھی شامل ہوں گے۔
قیمت اور دستیابی
ایپل کے مطابق آئی فون 17 ائیر کی قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی، جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً ڈھائی لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اگرچہ قیمت زیادہ ہے لیکن ایپل کے صارفین ہمیشہ نئی جدت اور معیار کے لیے رقم خرچ کرنے کو تیار رہتے ہیں۔
آئی فون 17 ائیر: انقلابی قدم یا چیلنج؟
جہاں آئی فون 17 ائیر اپنی پتلی ڈیزائن اور جدید فیچرز کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، وہیں کچھ چیلنجز بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ چھوٹی بیٹری اور صرف سنگل کیمرہ بعض صارفین کو محدودیت محسوس کرا سکتے ہیں۔ لیکن ایپل کی تاریخ بتاتی ہے کہ کمپنی ہر بار اپنے ڈیزائن اور فیچرز کے امتزاج سے مارکیٹ کو حیران کر دیتی ہے۔
آئی فون 17 پرو میکس: ڈیزائن اور نئی لیکس نے سب کو حیران کردیا
آئی فون 17 ائیر ایپل کی تاریخ کا سب سے پتلا اور ہلکا اسمارٹ فون ہوگا، جس میں جدید ڈیزائن، A19 بایونک چپ، 6.6 انچ کا ڈسپلے، 48 میگا پکسل بیک کیمرہ، 24 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور eSIM سپورٹ شامل ہوگی۔ یہ فون اپنی 5.5 ملی میٹر موٹائی اور 145 گرام وزن کے ساتھ دنیا کا سب سے منفرد فون ہوگا۔
Comments 1