ایشیا کپ 2025: صاحبزادہ فرحان نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کے خلاف تاریخ رقم کردی
دبئی (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں کھیلا جانے والا میچ کئی دلچسپ لمحات سے بھرپور رہا۔ اس دوران پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ایک ایسا منفرد اعزاز اپنے نام کیا جس نے شائقین کرکٹ کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کردیا۔
پہلی بار بمرا کو چھکا
پاکستانی اوپنر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے اہم ہتھیار جسپریت بمرا کو ایک بلند و بالا چھکا مارا۔ اس شاٹ کے ساتھ ہی صاحبزادہ فرحان، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بمرا کو چھکا لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
400 گیندوں کا ریکارڈ
اعداد و شمار کے مطابق جسپریت بمرا نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں اب تک 400 گیندیں کرائی تھیں، تاہم ان پر کوئی بھی پاکستانی بیٹر چھکا لگانے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا۔ یہ کارنامہ صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ جیسے ہائی پریشر میچ میں انجام دیا۔
صاحبزادہ فرحان کی پیدائش: 6 مارچ 1996ء کی ہے ۔ جو ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ فرحان نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس کرکٹ میچ پشاور کی طرف سے 2016–17 قائد اعظم ٹرافی میں بہ تاریخ یکم اکتوبر، 2016ء کو کھیلا۔
ایشیا کپ 2025: دبئی میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا،پاک بھارت پلیئنگ الیون
شائقین کرکٹ کا ردعمل
پاکستانی کرکٹ کے شائقین نے اس لمحے کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔ متعدد صارفین نے لکھا کہ یہ شاٹ نہ صرف ایک ریکارڈ تھا بلکہ پاکستان کے حوصلے بلند کرنے کا بھی ذریعہ بنا۔
بمرا کے خلاف فرحان کی بیٹنگ
صاحبزادہ فرحان(sahibzada farhan) نے نہ صرف بمرا کے خلاف اعتماد سے بیٹنگ کی بلکہ اپنی جارحانہ حکمت عملی کے ذریعے پاکستانی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اننگز نے فرحان کے کیریئر میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔
تاریخی لمحہ
یہ لمحہ نہ صرف پاکستان-بھارت میچ کی یادگار جھلکیوں میں شامل ہوگیا بلکہ صاحبزادہ فرحان کے کیریئر کے لیے ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہوگا۔
At the end of the Powerplay, Pakistan are 42-2 🏏#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/8aGDftGl2P
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 14, 2025
Comments 2