القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ شہید، متعدد اعلیٰ کمانڈرز بھی جاں بحق : حماس کی تصدیق، اسرائیلی حملوں میں محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ اور حکم العیسیٰ بھی شہید ہوئے
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
القسام بریگیڈز کے نئے مقرر کردہ ترجمان نے بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ابو عبیدہ سمیت القسام بریگیڈز کے متعدد اعلیٰ سطحی کمانڈرز شہید ہو چکے ہیں۔
بیان میں تصدیق کی گئی کہ اسرائیلی حملوں میں محمد السنوار، رائد سعد، محمد شبانہ اور حکم العیسیٰ بھی شہید ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ شہید کا اصل نام حذیفہ الکحلوت تھا اور وہ القسام بریگیڈز کے میڈیا ونگ الاعلام العسکری کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

القسام بریگیڈز کے مطابق حذیفہ الکحلوت نے 20 سال سے زائد عرصے تک تنظیم کے ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور القسام کے عسکری میڈیا کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ یحییٰ السنوار کے بھائی محمد السنوار، القسام بریگیڈز کے شہید سربراہ محمد الضیف کے بعد تنظیم کے سربراہ تھے، جن کی شہادت کی بھی اب تصدیق کر دی گئی ہے۔
نئے ترجمان کے مطابق حذیفہ الکحلوت نے اپنے بعد لقب ’ابو عبیدہ‘ کو ایک علامت کے طور پر چھوڑا ہے، جبکہ حماس کی جانب سے جاری تازہ بیان میں نئے ترجمان کا نام بھی ابو عبیدہ ہی بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں سال اگست میں ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اس وقت اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
اج غزہ کے مجاہدین ایک اہم اعلان کرنے والے ہیں ۔۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کیا جائے۔۔۔ کچھ اس طرح کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں کہ جس سے لگتا ہے کہ ابو عبیدہ اپنی منزل کو پا گئے۔ 😭
دیکھو کتنے کمال کی بات ہے۔۔
پوری دنیا نے ابو عبیدہ کی شکل نہیں… pic.twitter.com/67Hlwn7Htv
— اللہ کے بندے۔۔۔ (@missiontakmeel) December 29, 2025