بدھ, جولائی 16, 2025
  • Contact Us
  • About Us
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
Advertisement
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • موسم / ما حولیات
  • کالمز
  • مزید
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • موسم / ما حولیات
  • کالمز
  • مزید
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

سیاسی تحریک کا آغاز، 90 روز میں آر یا پار، بات فیصلہ سازوں سے ہوگی: علی امین گنڈاپور

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 13, 2025
in پاکستان, تازه ترین
علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس، 90 روزہ سیاسی تحریک کا اعلان

علی امین گنڈاپور: اب فیصلہ سازوں سے بات ہوگی، 90 دن میں تحریک اپنے عروج پر ہوگی

588
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاسی تحریک کا آغاز کر دیا ہے، 90 روز میں تحریک عروج پر لے جا کر آر یا پار کریں گے، اب بات فیصلہ سازوں سے ہوگی، عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90 دن کا کہا کرتے تھے، 90 دن کل رات سے شروع ہوگئے ہیں اور ان 90 دنوں میں تحریک عروج پر لے جاکر آر یا پار کریں گے، یا تو ہم رہیں گے یا نہیں رہیں گے، پھر اس ملک میں سیاست کا فائدہ نہیں، ایسی سیاست سے بہتر ہے کہ ہم سیاست ہی نہ کریں اور اپنا کوئی اور راستہ اختیار کریں جس میں ہمارے بچے اور بچوں کے بچے غلام نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

قلات کے قریب سفاکانہ حملہ، فائرنگ اور بم حملے میں 3 مسافر زندگی سے محروم

اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام تصاویر بھی شیئر کردیں

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا! عراق، ایران اور شام سے پراسرار طور پر غائب — وزیر مذہبی امور کا حیران کن انکشاف

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیسز میں جان نہیں ہے، عمران خان کے ووٹرز، سپورٹرز اور کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں کیوں کہ آج تک دنیا کی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت پر اتنا ظلم نہیں ہوا جتنا تحریک انصاف پر ہوا مگر لوگ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ریاستی ادارے اپنے آئینی کام کو چھوڑ کر ایک اور کام پر لگ گئے ہیں جو ان کا کام نہیں ہے، آج پختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کا کام سرحدوں کو کلیئر کرنا ہے مگر وہ سرحدیں چھوڑ کر تحریک انصاف کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، ہماری گزارش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آپ اس ملک کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ آپ نے بار بار مارشل لا لگائے، ان مارشل لاؤں سے پاکستان کی جمہوریت کو عالمی سطح پر جتنا نقصان ہوا، اتنا کسی چیز سے نہیں ہوا، مارشل لگانے والے کہاں گئے؟ آج وہ پاکستان میں نہیں ہیں، بھگت عام پاکستانی رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں ایک مافیا کا سٹرکچر بن چکا ہے، وہ ریاستی ادارے جن کا کام سیاست کرنا نہیں ہے، وہ حکومتیں بنانے، چلانے اور گرانے میں اپنا سارا کردار ادا کررہے ہیں اور پھر جب ان سے پوچھا جائے تو بڑے مزے سے جواب دیتے ہیں کہ ہم تو غیر سیاسی ہیں، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ خدا کی قسم اس ملک میں سب سے زیادہ سیاست ادارے کررہے ہیں، اور اس کا نقصان کیا ہورہا ہے؟ میں خود ایک فوجی کا بیٹا اور ایک فوجی کا بھائی ہوں، مگر ہماری فوج بدنام ہورہی ہے، چند غلط فیصلوں اور چند لوگوں کی وجہ سے فوج بدنام ہورہی ہے، بارڈر پر کھڑے اور مسائل زدہ علاقوں میں میری اور میرے بچوں کی حفاظت کے لیے لڑنے والے فوجی کو غلط فیصلوں کی وجہ سے وہ عزت اور مقام نہیں ملا جو ملنا چاہئے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم نے اپنے ادارے خود ٹھیک کرنے ہیں، آئیں مل کر بیٹھیں اپنی غلطی کو مانیں اور آگے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئیں بیٹھیں اپنی غلطیوں کو مانیں اور سدھاریں، ہم پر 76 ہزار ارب سے زیادہ قرضہ چڑھ چکا ہے، ہم کس طرف جارہے ہیں، ہمارا ملک کس طرف جارہا ہے، یہ فیصلے کون کرے گا؟ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کندھوں پر سوار ہوکر آئے ہیں، آپ عوام میں جاکر دیکھیں، عوام آپ کو مسترد کرچکے ہیں، آپ پاکستان میں جو کلچر پیدا کررہے ہیں، ہم وہ کلچر نہیں چاہتے، اس کلچر سے کل آپ بھی نقصان اٹھائیں گے، میں ان پارٹیوں کے تھوڑے بہت ووٹرز اور سپورٹرز سے بھی کہتا ہوں کہ انہوں نے بھاگ جانا ہے، آپ نے یہاں رہنا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب تحریک انصاف کے کارکن یا حامی کے گھر چھاپہ مارا جاتا ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے، اس کا گھر توڑا جاتا ہے، اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کیا بحیثیت انسان اور مسلمان اسے ٹھیک سمجھتے ہیں؟ اگر آپ اس پر خاموش ہیں تو اگر کل آپ کے خلاف ایسا ہوگا تو کوئی آپ کے لیے بھی آواز نہیں اٹھائے گا، اس بات کو سمجھنا ضروری ہے، عزتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہئے، آئین کی پاسداری سب پر فرض ہے، ہم نے تو برداشت کرلیا اور کر بھی رہے ہیں لیکن شاید یہ برداشت نہ کرسکیں۔

علی امین نے کہا کہ ہماری گزارش ہے جو اس نظام سے مستفید ہونے والے ہیں اور جو اس نظام کو ہائی جیک کرکے چلا رہے ہیں، وہ باضابطہ طریقے سے بیٹھیں، اور یہ بات کرنا کہ میں جواب دہ نہیں ہوں، بالکل غلط ہے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں جواب دہ نہیں ہوں، آپ جواب دہ ہو، آپ کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت اور دہشت گردی کے حالات کا سارے کا سارا بوجھ آپ کو اٹھانا پڑے گا، عمران خان کے دور میں دہشتگردی کیوں نہیں تھی؟ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، کتنے خودکش دھماکے ہوئے، کتے دھماکے ہوئے؟ کتنے لوگ شہید ہوئے؟ کتنے ڈرون حملے ہوئے؟

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ڈی ایم ون کی حکومت آئی وہی حالات بن گئے اور پی ڈی ایم 2 آئی تو اس سے بدتر حالات ہورہے ہیں، یہ آپ کی ذمہ داری ہے اور آپ کی وجہ سے ہورہا ہے، آپ کو قبول کرنا ہوگا، ہم مقابلہ کریں گے، مقابلہ کررہے ہیں لیکن آپ اپنے فرائض سے روگردانی نہیں کرسکتے، آپ آئیں بیٹھیں دلائل سے ثابت کردیں کہ میں نے اس ملک کے خلاف سازش کی ہے تو مجھے چوک پر لٹکادیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن بغیر دلائل، بغیر ثبوت اور بغیر وجہ کے آپ نے 26 ویں ترمیم لاکر ملک کی عدلیہ کو بھی محکوم کردیا ہے اور ہتھکڑیاں لگا دی ہیں، تو قوم کہاں جائے؟ آپ نے قوم کے لیے کون سا راستہ چھوڑا ہے، اپنی ذات اور اپنی انا سے نکلیں، اور ایک قوم بن کر سوچیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس نے ہماری قوم کو غلام بنانا ہے وہ بھی سن لے اور جس نے اپنے بچوں کو آزاد رکھنا ہے، وہ بھی سن لے کہ آپ کے پاس دو ہی راستے ہیں، اگر غلام بننا ہے تو یہ نظام چلنے دو، اور اگر آزاد ہونا ہے، بچوں کو آزادی اور خودمختاری ہے تو ہمارے ساتھ مل جاؤ اور حقیقی جمہوریت اور حقیقی آزادی کے لیے ہمارا ساتھ دو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح بتایا ہوا ہے کہ فیصلہ سازوں کے ساتھ ہی مذاکرات ہوں گے، جس کے پاس اختیار ہی نہیں اس کے ساتھ کیا بات کریں گے، بات فیصلہ سازوں کے ساتھ ہوگی، فیصلہ ساز اپنے ساتھ کسی کو بٹھالے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی، ہم کل لاہور میں جلسے کی اجازت مانگنے گئے، ہمیں جلسے کی اجازت دی جائے، ہم ضمانت دیتے ہیں کہ نہ ہم نے کل توڑ پھوڑ کی ہے نہ آئندہ کریں گے، کل ہم لاہور آئے ہیں کیا ہم نے کسی کو نقصان پہنچایا؟ کل ہم آرام سے آئے اور آج واپس جارہے ہیں۔

Tags: KPUpdatesPTIآر_یا_پارپاکستان_کی_سیاستتحریک_انصافجمہوریتحقیقی_آزادیسیاسی_تحریکعلی_امین_گنڈاپورعمران_خانفوج_عوام_ایک_صفحے_پر
Previous Post

‫Helicobacter pylori بیکٹیریا سے ڈیڑھ کروڑ کینسر کیسز کا انکشاف‬‫‬

Next Post

کویتی دینار کی قدر میں کمی، پاکستانی روپے کے لیے خوشخبری؟

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

بلوچستان کے ضلع قلات میں حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر موجود
تازه ترین

قلات کے قریب سفاکانہ حملہ، فائرنگ اور بم حملے میں 3 مسافر زندگی سے محروم

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
جیسمین منظور کی شیئر کردہ تصویر، آنکھ پر سوجن کے ساتھ
پاکستان

اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام تصاویر بھی شیئر کردیں

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف پریس کانفرنس میں زائرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
پاکستان

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا! عراق، ایران اور شام سے پراسرار طور پر غائب — وزیر مذہبی امور کا حیران کن انکشاف

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
خواجہ آصف پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی آئی اے کی بحالی پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔
پاکستان

پی آئی اے کی بحالی قومی وقار کی علامت، آج کا دن تاریخ میں سنہری باب: خواجہ آصف

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
پی آئی اے کی پرواز برطانیہ کے لیے روانہ ہو رہی ہے – ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج
پاکستان

برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم نام ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 16, 2025
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی و معاشی امور پر گفتگو
تازه ترین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ
تازه ترین

مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
Next Post
کویتی دینار اور پاکستانی روپے کے نوٹ ایک ساتھ میز پر رکھے ہوئے

کویتی دینار کی قدر میں کمی، پاکستانی روپے کے لیے خوشخبری؟

آج کی مقبول خبریں

  • پی آئی اے کی پرواز برطانیہ کے لیے روانہ ہو رہی ہے – ایئر سیفٹی لسٹ سے پاکستان کا اخراج

    برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم نام ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • وفاقی تعلیمی بورڈ کا اعلان: میٹرک میں 88.51 فیصد کامیابی، تمام ٹاپ پوزیشنز طالبات کے نام

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
رٰئس الاخبار نیوز

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Plaza No 80
Lower Ground Floor,
Street 34 and 35
INT Centre Sector - G-10/1
Islamabad

✉ info@raeesulakhbar.com

☎ 2231 613 51 92+

🕑 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • موسم / ما حولیات
  • کالمز
  • مزید
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar