فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اردن کا دورہ — شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، پاکستان اور اردن دفاعی تعاون پر اتفاق دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال
اسلام آباد (رئیس الاخبار) — پاکستان آرمی کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
عاصم منیر کا اردن کا دورہ کے موقع پر اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔
دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر گفتگو
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کی حکومت، عوام اور مسلح افواج کی نیک خواہشات پہنچائیں اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
آرمی چیف عاصم منیر کا اردن کا دورہ فوجی قیادت سے ملاقاتیں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اردن کا دورہ اس دوران اردنی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی سے بھی عمان میں جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔
عمان پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دونوں ممالک کے عسکری سربراہان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان فوجی تربیت، دفاعی ٹیکنالوجی اور معلومات کے تبادلے میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
خطے میں امن اور دفاعی تعلقات میں پیش رفت
میجر جنرل الحنیتی نے پاکستان آرمی کی قربانیوں اور انسدادِ دہشت گردی کے تجربے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج کا اشتراک علاقائی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔
ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اردن کا دورہ نہ صرف پاکستان اور اردن کے تعلقات کو نئی سمت دے گا بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں دفاعی شراکت داری کے ایک نئے باب کا آغاز بھی ثابت ہوگا۔
عاصم منیر کا اردن کا دورہ (field marshal asim munir visit to jordan)دونوں برادر ممالک کے درمیان اعتماد، دوستی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے، جو مستقبل میں علاقائی امن و استحکام کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔
#ISPR
Rawalpindi, 27 October 2025
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff (#COAS), #Pakistan Army, who is on an official visit to the Hashemite Kingdom of #Jordan, called on His Majesty King Abdullah II ibn Al Hussein, King of the Hashemite Kingdom of… pic.twitter.com/DnmYZ2NPCV
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 27, 2025











Comments 1