فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت ممکنہ اقدامات اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال
حجاز مقدس: فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطے کو موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکالنے کے لیے سرگرم ہیں اور اسی سلسلے میں وہ سعودی قیادت سے مشاورت کے لیے حجاز مقدس پہنچے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت ممکنہ اقدامات اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلاجواز جارحیت خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ اس طرح کے حملے نہ صرف کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں اور مذاکرات کے امکانات کو بھی محدود کر دیتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ ایران موجودہ صورتحال میں دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی محتاط حکمت عملی دوست ممالک کو بحران کے پرامن حل کے لیے جاری کوششوں میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی، دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے۔
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff (#COAS) and Chief of Defence Forces (CDF) of #Pakistan, called on Khalid bin Salman, Minister of Defense, Kingdom of Saudi Arabia (KSA) @kbsalsaud #ISPR
The dignitaries discussed Iranian attacks on the Kingdom and… pic.twitter.com/DZy3iMsgoC
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) March 7, 2026