پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، اٹک میں 1800کلو مردہ مرغیاں برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اٹک میں 1800کلو مردہ مرغیاں کے خلاف کارروائی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، اٹک میں 1800کلو مردہ مرغیاں برآمد، قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی تمام مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں

خون میں شوگر کی مقدار
نئی تحقیق: خون میں شوگر کی سطح میں اضافہ الزائمرز کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

اٹک : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات پر اٹک میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 800 کلوگرام مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ کارروائی کے دوران مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں میں سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق گرفتار ملزم کے پاس مردہ مرغیوں سے متعلق کوئی ریکارڈ یا قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر اٹک میں 1800کلو مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں تاکہ عوامی صحت کو ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق گاڑی اور گرفتار ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو غیر معیاری اور مضر صحت خوراک سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی اور خوراک سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]