ماحول سے محبت کا انوکھا انداز: مون سون میں شہری نے ایک لاکھ پودے بانٹ دیے - Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 6 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
بانی: شاہنواز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

ماحول سے محبت کا انوکھا انداز: مون سون میں شہری نے ایک لاکھ پودے بانٹ دیے

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 13, 2025
in دلچسپ
بدر منیر لاہور میں شہریوں کو مفت پودے دیتے ہوئے

بدر منیر ڈی ایچ اے مال لاہور میں شہریوں میں مقامی پودے تقسیم کرتے ہوئے

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

پنجاب میں ایک جانب جہاں صوبائی حکومت مون سون شجرکاری مہم کے تحت بڑے پیمانے پر درخت لگانے میں مصروف ہے، وہیں لاہور کے ایک شہری بدر منیر نے جنگلات اور ماحولیاتی تحفظ کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت شجرکاری اور مفت پودوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو روز بروز وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

لاہور میں شہری بدر منیر نے ڈی ایچ اے کے ایک معروف شاپنگ مال میں شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے، جہاں خریداری کے لیے آنے والے افراد نے اس اقدام کو سراہا اور بڑی تعداد میں پودے حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیے

سموسے نہ لانے پر بیوی نے شوہر کی دُرگت بنا ڈالی – انوکھا واقعہ وائرل

ہوائی کا کیلاویا آتش فشاں پھٹ پڑا، لاوا 100 فٹ تک بلند

انسان کے اعضا جن کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے – حیران کن حقائق

بدر منیر نے بتایا کہ وہ مقامی پھل دار اور سایہ دار پودے فراہم کر رہے ہیں جن میں آم، امردو، جامن، نیم، املتاس، شیشم اور دیگر مفید اقسام شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور-سیالکوٹ موٹروے، لاہور رنگ روڈ اور دیگر شہری مقامات پر اب تک ایک لاکھ سے زائد پودے لگا چکے ہیں، جب کہ رواں ہفتے شہر کے مختلف علاقوں میں مزید 10 ہزار سے زائد پودے شہریوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

بدر منیر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے کم از کم ایک پودا لگانا لازمی قرار دیا جائے تاکہ نئی نسل میں ماحول دوست رویے کو فروغ ملے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیر ملکی اقسام کے بجائے مقامی پودوں کی افزائش کو ترجیح دی جائے تاکہ ماحولیاتی نظام میں ہم آہنگی پیدا ہو۔

پودے حاصل کرنے والی ایک خاتون شہری بسمہ سہیل نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک بہترین کاوش ہے، بدر منیر جیسے لوگ معاشرے کے لیے باعث فخر ہیں، صحت مند اور مقامی پودوں کی تقسیم سے نہ صرف شہر سرسبز ہوگا بلکہ شہریوں میں ماحول سے محبت کا شعور بھی بڑھے گا۔

ایک اور شہری علی حمزہ نے کہا کہ ایسے اقدامات کی تقلید ہونی چاہیے، حکومت اور عوام کو مل کر شجرکاری کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

یونیورسٹی کے طالب علم اویس نذیر نے کہا کہ اگر ہر نوجوان صرف ایک درخت لگانے کی ذمہ داری لے تو ہم چند برسوں میں لاہور کو ایک سرسبز شہر میں بدل سکتے ہیں، یہ صرف ماحول کی بہتری نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک تحفہ ہے۔

فائن آرٹس کی طالبہ ثنا ارم نے کہا پودے لینا اور لگانا ایک خوش گوار تجربہ ہے، بدر منیر کا کام ہمیں اپنے حصے کی ذمہ داری کی یاد دہانی کراتا ہے، ایسے اقدامات کو سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ اُجاگر کیا جانا چاہیے تاکہ مزید لوگ اس میں شامل ہوں۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بھی گزشتہ ایک برس کے دوران اسموگ کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر پانچ کروڑ 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فارسٹ کوریج تصور کی جا رہی ہے۔

Tags: Badr MunirEco-Friendly CampaignForest RestorationFree SaplingsGreen PakistanIndigenous TreesLahoreMonsoon PlantationUrban Plantation
Previous Post

‫انعام بٹ بلا مقابلہ Pakistan Wrestling federation کے انتخاب میں سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے‬

Next Post

‫Helicobacter pylori بیکٹیریا سے ڈیڑھ کروڑ کینسر کیسز کا انکشاف‬‫‬

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

سموسے نہ لانے پر بیوی نے شوہر کی دُرگت بنا ڈالی، واقعہ بھارت میں پیش آیا
دلچسپ

سموسے نہ لانے پر بیوی نے شوہر کی دُرگت بنا ڈالی – انوکھا واقعہ وائرل

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 4, 2025
کیلاویا آتش فشاں
انٹر نیشنل

ہوائی کا کیلاویا آتش فشاں پھٹ پڑا، لاوا 100 فٹ تک بلند

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 3, 2025
انسان کے اعضا جن کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے
دلچسپ

انسان کے اعضا جن کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے – حیران کن حقائق

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 3, 2025
سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن بلڈ مون کی صورت میں
دلچسپ

سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن: 7 ستمبر کو بلڈ مون کا شاندار نظارہ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 2, 2025
مچھر زیادہ کاٹنے کی وجوہات
دلچسپ

مچھر زیادہ کاٹنے کی وجوہات اور ان سے بچنے کے مؤثر طریقے

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 2, 2025
کبوتر کیمرہ
دلچسپ

کبوتر کیمرہ: پیغام رسانی سے خفیہ جاسوسی تک کی دلچسپ کہانی

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 2, 2025
ربڑ کی چپلوں کا عالمی ریکارڈ
دلچسپ

امریکی شہری کا ربڑ کی چپلوں کا عالمی ریکارڈ – 3,803 جوڑوں کا منفرد کلیکشن

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 31, 2025
Next Post
نوجوان مریض اسپتال میں کینسر کے علاج کے دوران — معدے اور آنتوں کے کینسر میں اضافہ

‫Helicobacter pylori بیکٹیریا سے ڈیڑھ کروڑ کینسر کیسز کا انکشاف‬‫‬

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن بلڈ مون کی صورت میں

    سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن: 7 ستمبر کو بلڈ مون کا شاندار نظارہ

    626 shares
    Share 250 Tweet 157
  • الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    923 shares
    Share 369 Tweet 231
  • Gold Price in Pakistan: فی تولہ سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر

    598 shares
    Share 239 Tweet 150
  • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2025: کامیابی کا تناسب 72 فیصد

    597 shares
    Share 239 Tweet 149
  • پاکستان میں آٹے کی قیمتوں میں آگ لگ گئی – 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے تک مہنگا

    646 shares
    Share 258 Tweet 162
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar