بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی اڈے پر ڈرون حملہ، 10 امریکی فوجی ہلاک

بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریبامریکی اڈے پر ڈرون حملہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی اڈے پر ڈرون حملہ، 10 امریکی فوجی ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 10 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اڈے پر ڈرون حملہ عراقی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے کیا گیا جس میں ڈرونز اور راکٹوں کے ذریعے وکٹوریہ بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ روسی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ابھی تک آزاد ذرائع سے ان اطلاعات کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔

پوپ لیو کی مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کا پیغام
پوپ لیو ویٹی کن سٹی میں خطاب کے دوران امن کی اپیل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق امریکی اڈے پر ڈرون حملہ کے بعد وکٹوریہ بیس پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے۔ مزاحمتی تنظیم نے گزشتہ روز بھی اسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ادھر خلیجی خطے میں بھی ڈرون حملوں کی نئی لہر سامنے آئی ہے۔ دبئی اور کویت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سکیورٹی ادارے الرٹ ہو گئے۔

کویتی وزارت دفاع کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا جبکہ کویت میں اطالوی فوج کے اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عرب میڈیا کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتی مرکز کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی ڈرون حملے کے باعث ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز چار بیلسٹک میزائل اور چھ ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق 28 فروری سے اب تک 298 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1600 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی حساس ہو گئی ہے اور سکیورٹی ادارے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہیں۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]