باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ، 11 جوان شہید، 12 دہشت گرد ہلاک، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 11 جوان شہید جبکہ 12 حملہ آور مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 16 فروری کو ہندوستانی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے بڑی تباہی کی غرض سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔
بیان کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر منہدم ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں وطن کے 11 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، ایک کمسن بچی شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت سات شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزم استحکام کے تحت غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ترجمان کے مطابق جوانوں اور شہریوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
On 16 February 2026, a cowardly terrorist attack was attempted on Security Forces and Law Enforcement Agencies Joint Check Post in Bajaur District by Khwarij belonging to Indian Proxy, Fitna al Khwarij.
The assailants sought to breach the check post security; however, their…
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 17, 2026