بنگلادیش الیکشن 2026: بی این پی 209 نشستوں کے ساتھ کامیاب

بنگلادیش پارلیمانی انتخابات بی این پی 209 نشستوں سے کامیاب
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بنگلادیش الیکشن 2026: بی این پی 209 نشستوں کے ساتھ کامیاب، جماعت اسلامی بنگلادیش 68 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی

ڈھاکہ: بنگلادیش الیکشن کمیشن نے 13ویں پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کر دیے ہیں، جس کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) 209 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی بنگلادیش 68 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ نیشنل سٹیزن پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسلامی اندولن بنگلادیش ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اسی طرح بنگلادیش خلافت مجلس نے 2 نشستیں حاصل کیں جبکہ دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک ایک نشست ملی۔ آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

چٹاگانگ کے چند حلقوں کے نتائج عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

ڈھاکا میں بی این پی کے دفتر کے باہر طارق رحمان میڈیا سے بنگلادیش انتخابات پر گفتگو
طارق رحمان کا انتخابی کامیابی پر اعتماد کا اظہار

الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 59.44 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو خطے کے حالیہ انتخابات کے مقابلے میں قابلِ ذکر قرار دیا جا رہا ہے۔

طارق رحمان کا ردعمل

بی این پی 209 نشستوں کے ساتھ کامیاب ہونے پر سربراہ اور ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمان نے کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام خود کو محفوظ تصور کریں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔

انہوں نے خواتین کے حقوق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اس لیے ان کی فلاح و بہبود اور بااختیاری پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]