بنگلا دیش میں حکومت سازی، طارق رحمان کی جماعت اسلامی اور نیشنل سٹیزن پارٹی قیادت سے ملاقاتیں
بنگلا دیش میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کی تیاریاں جاری ہیں۔ طارق رحمان نے جماعت اسلامی اور نیشنل سٹیزن پارٹی کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم طارق رحمان نے بنگلا دیش میں حکومت سازی سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں ملکی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے اور سیاسی استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
سیاسی ذرائع کے مطابق بنگلا دیش میں حکومت سازی کی تشکیل کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور قومی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں
عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان، چین اور بھارت سمیت تیرہ ممالک کے سربراہان کو تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
نئی کابینہ سے حلف صدر بنگلا دیش منگل کو لیں گے، جبکہ تقریبِ حلف برداری صدر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق نئی حکومت کو معیشت کی بحالی، سیاسی استحکام اور علاقائی تعلقات میں بہتری جیسے اہم چیلنجز درپیش ہوں گے۔
Tarique Rahman to visit homes of Shafiqur Rahman, Nahid Islam on Sundayhttps://t.co/pmMeTsVHXp pic.twitter.com/fHqjK8DXvD
— bangladesh guardian (@bangladesh44074) February 15, 2026