بٹگرام کوزہ بانڈہ سپر لیگ سیزن 2 کا شاندار اختتام پاک شاہین بنی چیمپئن
کوزہ بانڈہ کرکٹ لیگ سیزن 2 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ فائنل میں پاک شاہین کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یو کے سی گجبوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
کوزہ بانڈہ گراؤنڈ میں فائنل میچ دیکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے، جن کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
ایونٹ کے مہمانِ خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی تھے، جبکہ تاج محمد ترند، عطاء اللہ خان ترند، اور نیاز محمد خان ترند سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
چیف آرگنائزر افتخار خان دبئی سے خصوصی طور پر فائنل دیکھنے بٹگرام پہنچے۔
ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا قرار دیا گیا۔
فائنل میچ میں یو کے سی گجبوڑی نے مقررہ اوورز میں 148 رنز اسکور کیے، جس کا تعاقب کرتے ہوئے پاک شاہین نے شاندار بیٹنگ سے ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔
مین آف دی میچ سمیع پٹھان قرار پائے۔
فاتح ٹیم کو ٹرافی اور خصوصی انعامات سے نوازا گیا، جن میں سلطان اینڈ افتخار ریسٹورنٹ (UAE) کی جانب سے موٹر سائیکل اور 10 ہزار روپے نقد انعام شامل تھے۔









