• Contact Us
  • About Us
اتوار, 16 نومبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

ہیروز کی بینظیر بھٹو یاد گاریں، بے حسی کا نشان کیوں۔۔۔؟

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 24, 2025
in کالمز
لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید بینظیر بھٹو کی ویران یادگار

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یادگار، لیاقت باغ راولپنڈی میں بے بسی اور خاموشی کی تصویر بنی ہوئی ہے

592
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اب تاریخ کا تماشائی نہیں۔۔مرکزی کردار

بنت حوا کی بے توقیری -آسمان گرجے گا۔ سیلاب آئینگے۔ بستیاں الٹ دی جائینگی

جب زمین گناہوں سے بھرنے لگے۔۔۔۔تب پانی کو حکم

shahnawaz-khan تحریر : شاہنواز خان

آج ایک تصویر نظر سے گزری۔۔ شہید رانی بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روح گھائل، دل اداس اور سوچ اذیت سے دوچار ہوئی۔۔۔۔۔ راولپنڈی ۔۔۔وائے قسمت۔۔۔۔3وزرائے اعظم کو خاک و خون میں لوٹا دینے والا شہر۔۔۔۔۔۔۔2وزرائے اعظم کی مقتل گاہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیاقت باغ
کئی ایک وزرائے اعظم تخت اقتدار پر براجمان ہوئے۔۔۔۔ پھر وقت کی دھول میں گم۔۔۔۔۔ نہ مقصد نہ منزل نہ رستہ۔۔۔۔۔۔ نہ عزت نہ وفا نہ ایثار نہ قربانی۔۔۔۔۔۔
کچھ ارض مقدس کی حرمت پر قربان۔۔۔۔۔۔۔ یہی لوگ زندہ اور زندگی کا نشان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!
کچھ ظلم وجبر اور شب ظلمت کے آگے سینہ سپر۔۔۔۔ یہ لوگ جمہور کی روایات کے امین۔۔۔۔۔۔ تن من دھن خلق خدا پر قربان۔۔۔۔۔۔ خلق کی محبت۔خلق کی حکمرانی جن کا ایمان۔۔۔۔۔۔۔!!!!
’’شہید بھٹوز‘‘سے جڑا شہر بے حس۔۔۔۔۔ اور اک اجڑا باغ ،،،،،،،،،،،،،،، شہر پر نوحہ پڑھتی بے نظیر شہید کی یاد گار۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!
ٹوٹ پھوٹ۔۔۔۔ شکستہ سامانی۔۔۔۔
لیاقت باغ سڑک کنارے۔۔۔۔۔۔شہید رانی کی ہاتھ لہراتی ۔۔۔۔مسکراتی تصویر سوالی ہے۔۔۔۔۔ کیا یہ ہے۔۔۔۔ قربانیوں کا صلہ۔۔۔۔؟؟ ملک۔قوم اور عوام سے محبت کا نجام۔۔۔!!!
قومی ہیروز کو بھلا دیں۔۔۔۔ خدمات فراموش۔۔۔۔ قربانیاں نظر انداز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو کھلی بے ضمیری ہے۔۔۔ احسان فراموشی ہے۔۔۔۔۔ وطن فروشی ہے۔۔۔۔۔۔!!!
کیا وطن کی حرمت پر بہنے ولا خون اتنا ارزاں ہے؟؟ یا قومی لیڈرز کی سوچ ارزاں۔۔۔۔۔ یا پھر یہ غفلت ہے۔۔۔ غفلت ہے تو بڑی مجرمانہ۔۔۔ ناقابل معافی۔۔۔۔۔۔
زندھ قومیں کا شیوہ احسان فراموشی ہر گز نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
بینظیر بھٹو کی یادگار، ،،، ایک عظیم لیڈر، جمہوریت کی علمبردار اور عوام کی آواز کی علامت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج بے حسی کا نشان کیوں؟،،،،،،،،،،، یہ صرف ایک یادگار نہیں، بلکہ ایک جہد مسلسل۔۔۔۔۔۔۔۔، ایک خواب اور ایک نظریے کی علامت۔۔۔۔۔۔۔ جسے نظرانداز کرنا دراصل
ہماری سیاسی و قومی شعور کی کمزوری ہے۔ جب قوم اپنے محسنوں کی قربانیوں کو یوں فراموش کر دے، تو یہ صرف یادگار کی بے توقیری نہیں بلکہ اجتماعی ضمیر کی غفلت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔
بینظیر بھٹو کی یادگار کی حالت زار اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم بطور قوم اپنے ماضی، اپنی قیادت اور اپنی قربانیوں کو کتنی جلدی بھلا دیتے ہیں۔ ۔۔۔۔یہ یادگار محض چند پتھروں کا ڈھانچہ نہیں بلکہ ایک تاریخ، ایک عزم اور ایک ناقابل تسخیر حوصلے کی علامت ہے۔ جب اس مقام پر ویرانی چھا جاتی ہے، جب وہاں صرف خاموشی اور مٹی رہ جاتی ہے، تو یہ سوال جنم لیتا ہے کہ کیا ہم واقعی ان اقدار کے وارث ہیں جن کے لیے بینظیر بھٹو نے اپنی جان دی؟ یادگاروں کی بے توقیری دراصل اس سوچ کی عکاسی ہے جس میں ہم نے ماضی سے سبق سیکھنے کے بجائے اسے فراموش کرنا آسان سمجھ لیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ رویہ نہ صرف ہماری شناخت کو دھندلا رہا ہے بلکہ مستقبل کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔
مسند اقتدار پر جلو گر۔۔۔۔۔ تخت پر براجمان صاحب عزت ہستیوں کا فرض ہے،، ان پر قرض ہے کہ ،،،،،،،وہ وطن کیلئے خون بہا دینے والے۔۔۔ ہیروز کی عزت و حرمت کا پاس کریں۔۔۔۔ اپنے خون سے گلستان وطن کی آبیاری کرنے والوں کا حق تو انہیں دیں۔۔۔۔۔۔ یہ اور کچھ نہیں مانگتے بس خون کی حرمت چاہتے ہیں۔۔۔۔۔ یاد گاروں کی یوں ویرانی خون کا صلہ نہیں۔۔۔۔
یہ تصویر دلگیر ہے۔۔درد و غم کی زنجیر ہے۔

Tags: بینظیر بھٹوجمہوریتراولپنڈیشہداء پاکستانشہید لیڈرزقومی یادگاریںلیاقت باغ
Previous Post

راولپنڈی میں سیلاب زدہ خاندان کی زندگیاں بچ گئیں، پاک فوج کا بروقت ہیلی مشن

Next Post

راولپنڈی میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں سیلابی صورتحال، نشیبی علاقے زیرِ آب

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

پاکستان اب تاریخ کا تماشائی نہیں۔۔مرکزی کردار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
کالمز

پاکستان اب تاریخ کا تماشائی نہیں۔۔مرکزی کردار

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 30, 2025
بنت حوا کی بے توقیری--تحریر:شاہنواز خان
کالمز

بنت حوا کی بے توقیری -آسمان گرجے گا۔ سیلاب آئینگے۔ بستیاں الٹ دی جائینگی

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 18, 2025
بارش سے تباہی کے مناظر
کالمز

جب زمین گناہوں سے بھرنے لگے۔۔۔۔تب پانی کو حکم

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 19, 2025
عمران خان کے بیٹے احتجاج سے پیچھے، مزاحمت پر سوالات
کالمز

لے آؤ اپنے اہل و عیال کو۔۔۔خود بھی آؤ۔۔۔اگرتم سچے ہو !!!

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 30, 2025
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی شکار خواتین کی علامتی تصویر
کالمز

اےقابیل آ۔۔۔۔بلوچستان سے اپنے گناہ کا بوجھ اٹھا لے

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 25, 2025
پاکستان کی مسلح افواج اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی
کالمز

انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات۔۔۔۔لمحہ فکریہ!

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 14, 2025
Next Post
راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، نشیبی علاقے زیر آب، سیلابی صورتحال پیدا

راولپنڈی میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں سیلابی صورتحال، نشیبی علاقے زیرِ آب

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی خبروں کے بعد پمپ پر گاڑیوں کی قطاریں

    پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ: ڈیزل 9.60 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

    595 shares
    Share 238 Tweet 149
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    821 shares
    Share 328 Tweet 205
  • حیدر آباد: لطیف آباد نمبر 10 میں غیر قانونی آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • صدر آصف علی زرداری نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی سے متعلق 3 اہم بلوں کی منظوری دے دی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar