• Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 27 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

بنت حوا کی بے توقیری -آسمان گرجے گا۔ سیلاب آئینگے۔ بستیاں الٹ دی جائینگی

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 18, 2025
in کالمز
بنت حوا کی بے توقیری--تحریر:شاہنواز خان

بنتِ حوا کی بے توقیری اور معصوم بچیوں کی حرمت پامال ہونا قہرِ الٰہی کو دعوت دیتا ہے

589
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

شاہنواز خان تحریر:شاہنواز خان



بنت حوا کی بے توقیری،،،کم سن بچیوں کی حرمت پامال،،،،، گناہ آلود معاشرہ۔۔۔ بازار حسن جا بجا جسم فروشی ۔۔۔ ہوس کی منڈیاں ،،،،جدید تہذیب کے نام پر فخریہ بے حیائی،،،،،،،،فطرت کے قوانین سے بغاوت،،،،دین نہ تہذیب،،جہالت اور نفس پرستی عروج پر،،،، فحاشی کا دور لوٹ آیا تو پھر کیوں نہ تباہی آئے،،،،دھرتی کانپے گی،،زلزلے آئیں گے،،،آسمان گرجے گا،،،طوفان آئینگے،،،بجلیاں کڑکیں گی،،،نشیمن راکھ ہونگے،،،،،بستیاں الٹ دی جائینگی۔۔۔۔۔۔طوفان بارشیں سیلاب سب کچھ بہا لے جائینگے۔۔۔۔۔۔ پھر نہ کوئی نیک بچے گا نہ کوئی بد۔۔۔۔۔سب روند ڈالیں جائیں گے،،،،، انسان کی ترقی۔۔۔۔۔۔ جنگی مہارت اور حفاظتی ہتھیار اور سامان سب کچھ رب کریم کے آگے بے بس ،،،،زیرو جمع زیرو،،،،پھر کون ہے؟۔۔۔۔ جو اس کے قہر وغضب سے بھاگ سکے،،،،،، لوط کی بستی ہو کہ،،، ،،عاد و ثمود کی قومیں،،،،، ان کا حشر کیا انسان کو یاد نہیں؟،،،،،،، گناہ آلود معاشرے انجام درد ناک اور عبرتناک،،،،، پانی سیلاب،،،زلزلے،،،،طوفانی ہوائیں،،،،،،گرد آلو د جھکڑ۔۔۔ مظاہر فطرت،،،،اللہ کے قہر کی نشانیاں اور وارننگ،،،، کیا ملک خداد پاکستان بھی فطرت سے بغاوت کے راستے پر چل نکلا ہے،،،،،،،،سیلاب سےشہرکے شہر،۔۔۔۔۔ بستیوں کی بستیاں۔۔۔۔ گاؤں کےگاؤں برباد،،،،،، کیا انسان کیا جانور،،،،کسی کو امان نہیں،،،،، کیا بچے کیا عورتیں کیا ،،کیا بوڑھے کیا جوان،،، کیامعصوم کیا نیک و بد ،،،،،سب موت کے شکنجے میں ،۔۔۔۔۔ سیلابوں نے بستیاں اجاڑ دیں،،،،، زلزلوں نے زمین ہلا دی،،،،، طوفانی بارشوں اور جھکڑوں نے انسان کو اس کی اوقات یاد دلائی۔۔۔۔۔ یہ سب محض اتفاق نہیں۔۔۔۔۔۔، یہ قہرِ الٰہی کی نشانیاں اور مظاہر۔۔۔۔۔انسان جب اپنی حدود پھلانگتا ہے۔۔۔، فطرت اور الٰہی قوانین سے بغاوت کرتا ہے۔۔۔۔، جب بنت حوا کی حرمت پامال ہو۔۔۔ معصوم بچیوں کو ہوس کی بھینٹ
چڑھایا جاتا ہو،،،،، کلیاں مسل دی جائیں،،،،،، تو پھر زمین و آسمانوںکے شہنشاہ کی قَسم! تباہی ایسے معاشروں کا مقدر بن جاتی ہے۔۔۔۔۔۔ یہ کوئی فلسفہ نہیں۔۔۔، تاریخ کی وہ صدا ہے جو آج بھی آبادیوں کے ملبے،،،،، اجڑے شہروں اور قبرستانوں کی صورت میں گونج رہی ہے،،،،،،۔قرآن تو صاف صاف پکار رہا ہے،،،، انتباہ ہے وارننگ ہے،،،،،،، رب ذوالجلال اشرف المخلوق سے یوں گویا ہے۔۔۔۔ (بنی اسرائیل: 16)’’جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے خوشحال لوگوں کو حکم دیتے ہیں، پھر وہ نافرمانی کرتے ہیں، تو اس پر عذاب واجب ہو جاتا ہے اور ہم اسے برباد کر ڈالتے ہیں‘‘۔۔۔۔۔۔قومِ نوحؑ طوفان کے پانیوں میں غرق ہوئی،،،،،،،،، قومِ عاد پر آندھی مسلط کی گئی،،،،،،، قومِ ثمود زلزلے کی لپیٹ میں آ کر زندھ در گورہو گئی،،،،،،،، اور قومِ لوطؑ پر آسمان سے پتھروں کی بارش ہوئی۔۔۔۔۔۔ یہ سب وہ نشانیاں ہیں جو آج بھی چیخ چیخ کر انسانیت کو خبردار کر رہی ہیں۔۔۔۔ کہ اللہ جل شانہ اور فطرت کے باغیوں کا بد ترین انجام انسان یاد رکھے،،،،یہ قانونِ قدرت صرف۔۔۔۔ عرب یا انبیاء کی قوموں تک محدود نہیں۔۔۔۔۔ہند کی سرزمین پر موہنجو داڑو اور ہڑپہ جیسی بستیاں، جو اپنی بداعمالیوں اور اخلاقی زوال کا شکار ہوئیں،،،،، پھر اچانک ناپید ہو گئیں۔۔۔۔افریقہ کے ساحلوں پر کئی شہزادہ نما تمدن سمندری طوفانوں اور وباؤں میں گم ہو گئے۔۔۔یورپ کا پومپئی شہرعبرت کی سب سے بڑی مثال ۔۔۔۔۔۔ جہاں بدکاری کو تمدن کا زیور بنایا گیا،،،،،لذت پرستی کاروبار بنی،،، شہر کا ہر گھر جسم فروش مرکز بنا۔۔۔۔ پھر کیاتھا ،،قدرت نے مہلت تک نہ دی۔۔۔۔ اور ایک ہی لمحے میں آتش فشاں نے سب کچھ راکھ کر دیا۔۔۔ پورا پومپئی سمندر بدر ہو گیا۔۔۔۔۔ بدکار شہر ننگے کا ننگا آج بھی عبرت کی مثال بنا سمندر میں آثار مل گئے ۔۔۔وسطی امریکہ کی مایا تہذیب اور ایزٹک سلطنت،،،، اپنی طاقت غرور اور خونی شہوانی رسومات کے باعث مٹی

 دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال کے نتیجے میں 4100 سے زائد مواضعات (دیہات اور قصبے) متاثر ہوئے ہیں

میں مل گئیں۔۔۔۔۔یہ سب تاریخ کی کتابوں کے اوراق نہیں،،،،،، اللہ کے انتقام اور فطرت کی بغاوت پر ہونے والی سزا کی تصویریں ہیں۔۔۔۔۔۔کیا آج کا انسان بھی اسی روش پر نہیں چل پڑا؟بازاروں میں عورتوں کے جسم نیلامی،،،، معصوم بچیوں کی زندگیاں تاریک راہوں میں گم ،،،،،،، گناہ کو تہذیب اور آزادی کا لبادہ پہنا کر فخر سے پیش کیا جا رہا ہے۔۔۔کیا یہ رویے وہی نہیں ۔۔۔۔ جو ماضی کی قوموں کی تباہی کا سبب بنے۔۔۔۔آج جب پاکستان کی بستیاں سیلابوں میں بہہ رہی ہیں،،،،، زلزلے زمین کو ہلا رہے ہیں،،،،،، گرد آلود طوفان شہر اُجاڑ رہے ہیں،،،،،، کیا یہ سب محض اتفاق ہے؟ یا یہ وہی نشانیاں ہیں جو قرآن نے بیان کیں (العنکبوت: 40)ترجمہ’’ پھر ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ پر پکڑ لیا‘‘۔۔۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم آئینہ دیکھیں۔۔۔۔۔ قدرت سے بغاوت چھوڑ دیں اگر ہم نے اپنی روش نہ بدلی، حوا کی بیٹی کو عزت نہ دی،،،،، معصوموں کی حرمت کا دفاع نہ کیا،،،،، اور گناہ کو فخر سمجھ کر اپنائے رکھا،،،،،،، تو پھردھرتی توکانپے گی۔۔ سیلاب تو آئینگے۔۔ آسمان بھی گرجے گا،،،،،، طوفان اٹھیں گے،،،، بجلیاں کڑکیں گی،،،،، بستیاں الٹ دی جائیں گی،،،،، سب کچھ مٹی میں مل جائے گا۔۔۔۔ اور کوئی طاقت ہمیں بچا نہیں سکے گی۔

یہ بھی پڑھیے

جب زمین گناہوں سے بھرنے لگے۔۔۔۔تب پانی کو حکم

لے آؤ اپنے اہل و عیال کو۔۔۔خود بھی آؤ۔۔۔اگرتم سچے ہو !!!

اےقابیل آ۔۔۔۔بلوچستان سے اپنے گناہ کا بوجھ اٹھا لے

READ MORE FAQS

‫بنت حوا کی بے توقیری کا کیا مطلب ہے؟‬
‫جو معاشرہ عورت کی عزت پامال کرے اور معصوم بچیوں کی حرمت کا خیال نہ رکھے، وہ تباہی کے دہانے پر ہوتا ہے۔‬
‫‬
‫Q2: کیا تاریخ میں ایسی مثالیں موجود ہیں؟‬
‫جی ہاں، قوم نوح، عاد، ثمود، اور لوطؑ کی قوم سب اخلاقی بگاڑ اور اللہ کی نافرمانی کی وجہ سے تباہ ہوئیں۔‬
‫‬
‫Q3: کیا یہ حالات پاکستان پر بھی لاگو ہوتے ہیں؟‬
‫اگر پاکستان بھی فحاشی، زنا اور اخلاقی زوال کی طرف بڑھتا رہا تو قدرتی آفات و تباہی اس کا مقدر بن سکتی ہیں۔‬
‫‬
‫Q4: حل کیا ہے؟‬
‫حوا کی بیٹی کو عزت دینا، معصوم بچیوں کی حفاظت، اور فحاشی سے اجتناب ہی معاشرتی بقا کی ضمانت ہے۔‬

Tags: Destruction of NationsDivine PunishmentHistory LessonsIffat aur HayaImmodesty in Societynatural disastersQuranic WarningsSocial Corruptionبنت حوا کی بے توقیریپاکستان میں بے حیائیتاریخ کی عبرتسیلاب اور زلزلےفحاشی کا دورقرآنی انتباہاتقہر الٰہی کی نشانیاںکمسن بچیوں کی حرمت
Previous Post

ایم ڈی کیٹ 2025: ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل

Next Post

غیر قانونی مہاجرین برطانوی قوانین کا مذاق اڑاتے ہیں: شبانہ محمود

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

بارش سے تباہی کے مناظر
کالمز

جب زمین گناہوں سے بھرنے لگے۔۔۔۔تب پانی کو حکم

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 19, 2025
عمران خان کے بیٹے احتجاج سے پیچھے، مزاحمت پر سوالات
کالمز

لے آؤ اپنے اہل و عیال کو۔۔۔خود بھی آؤ۔۔۔اگرتم سچے ہو !!!

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 30, 2025
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی شکار خواتین کی علامتی تصویر
کالمز

اےقابیل آ۔۔۔۔بلوچستان سے اپنے گناہ کا بوجھ اٹھا لے

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 25, 2025
لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید بینظیر بھٹو کی ویران یادگار
کالمز

ہیروز کی بینظیر بھٹو یاد گاریں، بے حسی کا نشان کیوں۔۔۔؟

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 24, 2025
پاکستان کی مسلح افواج اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی
کالمز

انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات۔۔۔۔لمحہ فکریہ!

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 14, 2025
Next Post
غیر قانونی مہاجرین

غیر قانونی مہاجرین برطانوی قوانین کا مذاق اڑاتے ہیں: شبانہ محمود

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت شہری کو بائیک اور سبسڈی کی فراہمی

    الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    1215 shares
    Share 486 Tweet 304
  • سونے کی قیمت آج: فی تولہ 200 روپے کمی – تازہ ترین ریٹ 2025

    877 shares
    Share 351 Tweet 219
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    627 shares
    Share 251 Tweet 157
  • ایشیا کپ 2025 پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: ٹیموں کی حکمت عملی

    589 shares
    Share 236 Tweet 147
  • ‫نیا ہونڈا CD 70 ماڈل پاکستان میں متعارف، قیمت Rs 157,900 طے‬

    691 shares
    Share 276 Tweet 173
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar