• Contact Us
  • About Us
اتوار, 16 نومبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

اےقابیل آ۔۔۔۔بلوچستان سے اپنے گناہ کا بوجھ اٹھا لے

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 25, 2025
in کالمز
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی شکار خواتین کی علامتی تصویر

یہ تصویر بلوچستان کے ان قبائلی واقعات کی نمائندگی کرتی ہے جہاں خواتین کو غیرت، رسم و رواج یا زبردستی کے فیصلوں کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔

591
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

shahnawaz-khan تحریر : شاہنواز خان

روئے زمین پہلا قتل لڑکی کی خاطر،،،،،،،،، آدمؑ کے دو بیٹوں کا قصہ ،انسانیت کیلئے سبق آموز اور۔۔۔۔۔۔۔ فیصلہ کن کہ کوئی گردن دوسرے کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔۔۔۔۔۔ قابیل نے اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کیلئے اپنے بھائی ہابیل کو خون میں نہلا دیا۔۔۔۔۔ وحشت ،درندگی اورجنون مکروہ کو ٹھہراؤ آیا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فعل بد پر شرمسار ہوا،،،،،،،،،،،،،،
ہاتھ ملے،کپڑے پھاڑے۔۔۔ سر پر خاک ڈالی۔۔۔۔ہائے یہ کیا کر دیا؟؟؟
نسل انسانی آگے بڑھی۔۔ارتقائی عمل جاری رہا۔،،،،،،،،،خاتون کی بے توقیری بڑھتی چلی گئی۔۔۔ زمانہ جاہلیت اور پتھر کا دور۔۔ عزت ،حرمت نہ مقام۔۔۔۔ پیدا ہوتے ہی لڑکیاں’’ زندہ در گور‘‘۔۔۔۔۔۔ لڑکی ہونا جرم ٹھہرا جیسے یہ کوئی بے وقعت شئے۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ پھر آسمان کا زمین سے رشتہ استوار ہوا۔۔۔۔۔۔۔ رب کائنات کا آدم ؑ زاد سے رابطہ،،،،،،،،،
پیغمبر اسلام ،سرور عالم۔۔۔رحمۃ للعالمینﷺ نے ’’عورت‘‘ کی بے توقیری کی جڑ کاٹ ڈالی۔۔۔ خاتون ماں ہو بیٹی ہو ،بہن یا بیوی اسے اتنا سرفراز کیا کہ،،،،، تاریخ عالم مثال سے قاصر۔۔۔۔۔۔ کوئی خدیجہ الکبریٰ کے مقام پر فائز تو کوئی۔۔۔۔فاطمہ الزہراؑ بن کر جنت میں خواتین کی سرداری کے منصب پر فائز۔۔۔۔۔۔
اسلام امن ۔محبت،اخوت۔مساوات،انصاف اور برابری کا امین۔۔۔۔۔ ایک مکمل دستور حیات۔۔۔۔ہر ایک مر د و زن کا مرتبہ اور مقام متعین۔۔۔۔ شرعی ہوں کہ معاشرتی یا قانونی ہوں یا عائلی تما م مسائل اور فتنوں کا حل۔۔۔ اور کتاب مبین سےامر ربی موجود،،،،،،،
پھر زمانہ آگے بڑھا۔۔۔۔ ترقی پر ترقی۔۔۔نئی ایجادات نئے تجربے نئی سوچ۔۔سائنسی کمالات۔۔۔ خچر گھوڑے کا سفر،،،موٹر کار میں بدلا پھر ہوائی جہاز۔۔۔۔۔
انسان نے ستاروں پر کمند ڈالی۔۔۔۔ مگر انسانیت پتھر کے دور سے بھی زیادہ پستی کا شکار۔۔۔۔
عورت کی تذلیل پتھر کے دور سے بھی زیادہ۔۔۔۔ کاٹ ڈالو،،،، جلا ڈالو،،،، یا زندہ در گور۔۔۔۔۔ عورت جائز حقوق سے محروم۔۔۔۔ بے انصافی،،،زبان بندی،،، اور جاہلانہ رسومات کی سولی پر ٹنگی ہوئی۔۔۔۔۔یاس و حسرت کی تصویر۔۔۔ لاتعداد سوالات؟؟؟؟
افسوس صد افسوس!!!!!!!! وطن عزیز پاکستان ایسی ہی قبائلی رسومات،،،جرگہ سسٹم،،،،،، اور خواتین دشمن سرداری فیصلوں کا بوجھ آج بھی اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ۔۔۔۔۔ جاہلانہ نظام کے آگے سر نگوں ہے،،،،
ریاست کی رٹ ہے نہ ہی کوئی طاقت نہ ہی قانون کی عملداری۔۔۔۔ کوئی طاقتور ہے تو وہ ’’سرداری نظام اور جرگہ سسٹم‘‘
یہ کوئی افسانوی قصے یا کہانیاں نہیں اور نہ ہی شاعرانہ تخیل بلکہ ایک تلخ حقیقت اور۔۔۔وطن عزیز کے ماتھے پر بدنما داغ ہے،،،،،،
کسی کو جھوٹ لگے تو آئے،،،،،،بلوچستان کے علاقہ ڈیگاری کا چکر لگائے۔۔۔۔۔ ظالمانہ اور انسانیت سوزسرداری فیصلوں کی گونج،،،،،،سنگلاخ وادی میں ضرور سنائی دے گی۔۔ ایک سردار کے حکم پرایک جوڑے کا سر عام قتل،،،،گولیوں کی بوچھاڑ،،،،،،ریتلی زمین پر خون کی دھار۔۔۔۔۔ اور ظلم و بربریت کی انتہا کہ سار ا منظر موبائل فون پر ریکارڈ۔۔۔۔۔۔ ظالموں کو قانون کا خوف نہ ڈر،،،،،،،قتل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر چلوا دی،،،،،،،،، وڈیرے،سردار اور قبائلی لیڈر اتنے طاقتور،،،،،،، کہ ریاست بے بس۔۔۔۔بے بس نہیں بلکہ ریاست جرم میں برابر شریک،،،،،،،،،،
چشم تصور میں لائیے۔۔۔ قبائلی سردار نے پسند کی شادی پر گرفتار جوڑے کو اپنی عدالت میں لا کھڑا کیا،،،،،
فرد جرم سنائی۔۔
اور بولا’’ تمہارا جرم بھاگ جانا ،پسند کی شادی کرنا۔قبیلے کی عزت کو روندنا ہے‘‘
لڑکی نے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھایا۔۔۔ایک سورت نکالی۔۔۔اردو میں ترجمہ کر کے جرگہ میں بیٹھے لوگوں کو سنایا ۔۔۔۔۔۔
اور پوچھا’’ مجھے ذرا بتاؤ۔۔قرآن مقدس میں کہاں لکھا ہے۔۔لڑکی پسند کی شادی نہیں کر سکتی‘‘
اس سوال پر پورا جرگہ خاموش۔۔کوئی جواب نہ دلیل۔۔۔۔
جب کچھ نہ بن پڑا تو سردار نے حکم صادر فرمایا ’’ تم دونوں(لڑکا لڑکی ) کی سزا تو صرف ایک ہے وہ بھی صرف موت!!!!!
اچانک سردار نے پانسہ پلٹا۔۔۔۔۔ لڑکی سے دوبارہ کہا’’ ہاں تمہیں معافی مل سکتی۔۔۔ صرف ایک صورت اور شرط پر‘‘
لڑکی بولی’’ کیا شرط؟؟؟‘‘
سردار نے کہا کہ’’ تم جرگہ کے سامنے کہہ دو کہ’’تم بے بس تھی،تمہارا کوئی قصور نہیں۔۔لڑکے نے زبردستی تمہارے ساتھ نکاح کیا اور ساتھ لے گیا‘‘
لڑکی نے جواب دیا’’ میں ایمان کا سودا کیوں کروں؟؟؟ ایسا کبھی نہیں کرونگی‘‘
اب ظالم سردار اور جرگہ والوں نے سخت سزا دینے کا پکا فیصلہ کرلیا۔۔۔۔۔
سردار بولا’’ ٹھیک ہے۔۔تم نے اپنا راستہ چن لیا تو تمہارے سامنے3سزائیں ہیں ایک کو چن لو‘‘
لڑکی بولی ’’کون سی سزائیں؟؟‘‘۔۔۔سردار نے کہا کہ’’ تم کو آ گ میں جلا دیا جائے یا زندہ در گور کیا جائے یا پھر گولی مار دی جائے،،،،بتا!! تم کون سے موت مرنا چاہو گی؟؟؟‘‘
لڑکی نے انتہائی ہمت،حوصلے اور بہادری سے کہا’’ گولی مار دی جائے اور میری میت کی بے حرمتی نہ کی جائے،،،،کوئی ہاتھ نہ لگائے‘‘
پھر سب نے دیکھا،،،ویگو ڈالے والے درجن بھر اسے آبادی سے دور ایک ویران مقام پر لے گئے۔۔۔ رشتہ دار اور بھائی بھی موجود۔۔۔ سب سزا دینے اور گولیاں چلانے کیلئے بیتاب۔۔۔۔ لڑکی گھبرائی نہ خوفزدہ ہوئی نہ موت کا ڈر۔۔۔ ایک شخص نے بازو پکڑنا چاہا تو سخت لہجے میں بولی’’ تمہیں گولی کی اجازت دی ہے ہاتھ لگانے کی نہیں‘‘۔۔۔۔۔۔ظالم اور بے رحم بولے ٹھیک ہے،،،،، آگے بڑھو۔۔۔۔ سرخ لباس اور گندمی چادر میں جسم کو ڈھانپے وہ آگے بڑھنے لگی تو ایک ،،،،، کمینہ فطرت بولا’’ اس کے ہاتھ سے قر آن لے لو‘‘ اس نے کلام مقدس،،،قاتلوں کو تھما دیا خود مقتل گاہ کو چل دی،،،،، ایک قدم دو،تین ،چارقدم،،،، وہ عزم و ہمت سے آگے بڑھتی چلی گئی،،،،ابھی 8قدم بڑھی تھی کہ یکبار گولی کی تڑتڑاہت سے فضا گونج اٹھی۔۔۔ دو گولیوں لگنے کے بعد وہ بدستور ۔۔قاتلوں کے سامنے ڈٹی کھڑی رہی،،،،پھر خود کار بندقوں کے منہ کھلے اور 7گولیاں ،، بنت حوا کے جسم کے آر پار،،،،،،وہ زمین پر گر پڑی،،،،،،، لڑکے کو13گولیاں مار کر جان لے لی گئی،،،،،
لڑکی کا نام کسی نے شیتل لیا تو کوئی اسے بانو کے نام سے پکار رہا ہے۔۔۔۔ نام کچھ بھی اس سے غرض نہیں۔۔۔۔
جرم تو بحرحال اپنی جگہ موجود رہیگا،،،،،،، ایک سوال تو ریاست سے بنتا ہے۔۔۔۔وہ ضرور کیا جائیگا کہ ریاسے آخر کار اتنی کمزور ارو بے بس کیوں ہے کہ زمینی خدا یوں ماورائے عدالت قتل کے فتوے صادر کر رہے ہیں،،، اور لاشیں گرا رہے ہیں۔۔۔۔ ان قبائلی رسومات اور جرگہ فیصلوں کی لاشیں آخر کون گرائے گا۔۔۔؟؟؟
آج پھر پتھر کا وہی دور۔۔۔ جاہلیت کا زمانہ لوٹ آیا ہے۔۔۔
تو یہ کہنا بنتا ہے کہ ’’۔۔اے آدم ؑ کے بیٹے قابیل آ۔۔
اور بلوچستان سے اپنے گناہ کا بوجھ اٹھا لے‘‘

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اب تاریخ کا تماشائی نہیں۔۔مرکزی کردار

بنت حوا کی بے توقیری -آسمان گرجے گا۔ سیلاب آئینگے۔ بستیاں الٹ دی جائینگی

جب زمین گناہوں سے بھرنے لگے۔۔۔۔تب پانی کو حکم

Tags: اسلام اور عورتبلوچستانپسند کی شادیجرگہ سسٹمغیرت کے نام پر قتلقانون کی حکمرانی
Previous Post

تحریک انصاف کے کئی رہنما مجرم قرار، شاہ محمود قریشی پر فیصلہ حیران کن

Next Post

دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

پاکستان اب تاریخ کا تماشائی نہیں۔۔مرکزی کردار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
کالمز

پاکستان اب تاریخ کا تماشائی نہیں۔۔مرکزی کردار

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 30, 2025
بنت حوا کی بے توقیری--تحریر:شاہنواز خان
کالمز

بنت حوا کی بے توقیری -آسمان گرجے گا۔ سیلاب آئینگے۔ بستیاں الٹ دی جائینگی

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 18, 2025
بارش سے تباہی کے مناظر
کالمز

جب زمین گناہوں سے بھرنے لگے۔۔۔۔تب پانی کو حکم

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 19, 2025
عمران خان کے بیٹے احتجاج سے پیچھے، مزاحمت پر سوالات
کالمز

لے آؤ اپنے اہل و عیال کو۔۔۔خود بھی آؤ۔۔۔اگرتم سچے ہو !!!

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 30, 2025
لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید بینظیر بھٹو کی ویران یادگار
کالمز

ہیروز کی بینظیر بھٹو یاد گاریں، بے حسی کا نشان کیوں۔۔۔؟

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 24, 2025
پاکستان کی مسلح افواج اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی
کالمز

انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات۔۔۔۔لمحہ فکریہ!

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 14, 2025
Next Post
دنیا کے طاقتور ترین اور کمزور ترین پاسپورٹس کی 2025 کی فہرست، سنگاپور سرفہرست، پاکستان نچلی پوزیشن پر

دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی خبروں کے بعد پمپ پر گاڑیوں کی قطاریں

    پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ: ڈیزل 9.60 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

    594 shares
    Share 238 Tweet 149
  • صدر آصف علی زرداری نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی سے متعلق 3 اہم بلوں کی منظوری دے دی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    821 shares
    Share 328 Tweet 205
  • حیدر آباد: لطیف آباد نمبر 10 میں غیر قانونی آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    1373 shares
    Share 549 Tweet 343
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar