ترک تاریخ پر مبنی شہرۂ آفاق سیریز کورلوش عثمان میں چھ سیزنز تک ‘عثمان بے’ کا تاریخی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار براق اوزچیویت نے سیریز کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق، براق اوزچیویت نے نئے سیزن کے لیے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا تھا، جس پر پروڈکشن ٹیم سے شدید اختلافات پیدا ہوئے۔ ان اختلافات نے اس حد تک شدت اختیار کی کہ براق اور ڈائریکٹرز نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا۔
اس تنازعے کے بعد براق نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا:
"الوداع کہنا ایک عظیم خوبی ہے۔”
انہوں نے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے سالوں تک ان کی کارکردگی کو سراہا۔
فی الحال پروڈکشن ٹیم نے ’عثمان بے‘ کے کردار کے لیے کسی نئے اداکار کا اعلان نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ براق اوزچیویت کو ترکی کے مہنگے ترین اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ پہلے ہر قسط کا 40 ہزار یورو معاوضہ لیتے رہے، جبکہ دیگر کاسٹ کا معاوضہ 15 سے 30 ہزار یورو کے درمیان ہے۔
’کورلوش عثمان‘، ’ارطغرل غازی‘ کا سیکوئل ہے، اور براق اوزچیویت کی پرفارمنس نے اس سیریز کو بین الاقوامی شہرت دلائی