سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چڈھر کا کہنا ہے کہ ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چڈھر کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ اس نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔