بریکنگ نیوز

ایران کے یو اے ای میں میزائل حملےے کے بعد ابوظبی میں سیکیورٹی الرٹ

ایران کے یو اے ای میں میزائل حملے، ایک اور پاکستانی جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔ اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو ناکام بنایا تاہم بنی یاس کے علاقے میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے شہری جان کی بازی ہار گیا۔ حالیہ حملوں میں یو اے ای میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 3 جبکہ مجموعی ہلاکتیں 7 ہو چکی ہیں۔

روسی سفیر البرٹ پی خوریف پاکستان کو سستا تیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے

روس کی پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے کی پیشکش، روسی سفیر کا بیان

پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا ہے کہ روس پاکستان کو سستا تیل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران میں اسکول پر حملے کی مذمت کی اور امریکہ کی فوجی مہم جوئی کو خطرناک قرار دیا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میںبی ایل اے کمانڈر سہیل بلوچ ہلاک

کراچی میں بڑا دہشت گرد منصوبہ ناکام، بی ایل اے کمانڈر سہیل بلوچ ہلاک

کراچی میں سی ٹی ڈی سندھ کی کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد سہیل بلوچ عرف گرگ بلوچ ہلاک ہوگیا، جو کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر تھا اور متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

چوہدری شوگر ملز انکوائری کیس میں مریم نواز اور نواز شریف

چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست، مریم نواز اور نواز شریف کیس پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل نے دلائل مکمل کر دیے جبکہ نیب نے تفتیش بند ہونے کی بنیاد پر حتمی منظوری کی استدعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر پر 2 سرکاری چھٹیوں کے اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا عیدالفطر پر 2 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر 20 اور 21 مارچ کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں عید کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ اتوار اور 23 مارچ کی سرکاری تعطیل ملا کر سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 4 چھٹیاں ملیں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آبنائے ہرمز اور امریکا کے بارے میں بیان دیتے ہوئے

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو گیا: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے دیگر ممالک حتیٰ کہ چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری کمزور ہو چکی ہے اور اس کی پالیسیاں مزید مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

مٹی کا تیل مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں مٹی کے تیل کی نئی قیمت

مٹی کا تیل مہنگا، حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے مٹی کا تیل مہنگا کرتے ہوئے اس کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

اسلام آباد دھماکے کی آواز کے بعد جنگی جہازوں کی فلائی پاسٹ ریہرسل

اسلام آباد دھماکے کی آواز، 23 مارچ فلائی پاسٹ ریہرسل کے دوران ساونڈ بیریئر ٹوٹ گیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دھماکے جیسی خوفناک آواز سنائی دینے کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ذرائع کے مطابق یہ آواز 23 مارچ یوم پاکستان فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران جنگی طیاروں کے ساونڈ بیریئر توڑنے سے پیدا ہوئی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]