کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک بلوچستان کے نئے وزیر داخلہ مقرر

رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک بلوچستان کے وزیر داخلہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

،صوبے میں امن و امان، داخلی سلامتی اور انتظامی امور میں بہتری کی توقعکوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک بلوچستان کے نئے وزیر داخلہ مقرر

رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کو بلوچستان کا نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ آج دوپہر دو بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل ان سے وزیر داخلہ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی
بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

واضح رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کا قلمدان گزشتہ دو برس سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس تھا، جسے اب باضابطہ طور پر علی مدد جتک کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

علی مدد جتک کا تعلق ضلع کوئٹہ سے ہے اور وہ فروری 2024 سے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں۔ انہوں نے 2024 کے عام انتخابات میں حلقہ پی بی-45 (کوئٹہ-8) سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔ انتخابات میں علی مدد جتک نے 5,710 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار میر محمد عثمان پیرکانی کو 4,346 ووٹ ملے۔

علی مدد جتک نے اپنی ابتدائی تعلیم سریاب ہائی اسکول سے حاصل کی جبکہ بولان میڈیکل کالج سے بیچلر کی ڈگری مکمل کی۔ انہیں صوبائی سیاست میں ایک متحرک اور متوازن رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ علی مدد جتک کی بطور وزیر داخلہ تقرری سے صوبے میں امن و امان، داخلی سلامتی اور انتظامی امور میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب بلوچستان کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]