بریکنگ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر پر 2 سرکاری چھٹیوں کے اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا عیدالفطر پر 2 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر 20 اور 21 مارچ کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں عید کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ اتوار اور 23 مارچ کی سرکاری تعطیل ملا کر سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 4 چھٹیاں ملیں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آبنائے ہرمز اور امریکا کے بارے میں بیان دیتے ہوئے

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو گیا: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے دیگر ممالک حتیٰ کہ چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری کمزور ہو چکی ہے اور اس کی پالیسیاں مزید مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

مٹی کا تیل مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں مٹی کے تیل کی نئی قیمت

مٹی کا تیل مہنگا، حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے مٹی کا تیل مہنگا کرتے ہوئے اس کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

اسلام آباد دھماکے کی آواز کے بعد جنگی جہازوں کی فلائی پاسٹ ریہرسل

اسلام آباد دھماکے کی آواز، 23 مارچ فلائی پاسٹ ریہرسل کے دوران ساونڈ بیریئر ٹوٹ گیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دھماکے جیسی خوفناک آواز سنائی دینے کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ذرائع کے مطابق یہ آواز 23 مارچ یوم پاکستان فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران جنگی طیاروں کے ساونڈ بیریئر توڑنے سے پیدا ہوئی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]