روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کردیا؟ امریکی اخبار کا دعویٰ

روس اور ایران کے درمیان بحیرہ قزوینآبنائے ہرمز کا متبادل راستہ تعاون
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ فراہم کردیا؟ امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو آبنائے ہرمز کے متبادل راستے فراہم کرتے ہوئے اہم تجارتی اور دفاعی سامان بحیرہ قزوین کے ذریعے منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو ڈرونز کے پرزے بحیرہ قزوین کے راستے فراہم کر رہا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے منتقل ہونے والا کچھ سامان بھی متبادل روٹس کے ذریعے ایران پہنچایا جا رہا ہے۔

ٹرمپ سوشل پاکستان اوردیگر ممالک کی درخواست پر پروجیکٹ فریڈم معطل
ٹرمپ کا اہم اعلان: پروجیکٹ فریڈم معطل

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی تعاون کے باعث ایران کے ڈرون ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور اگر یہ تعاون جاری رہا تو ایران اپنی ڈرون صلاحیت کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق تقریباً 20 لاکھ ٹن روسی گندم بھی بحیرہ قزوین کے راستے ایران منتقل کی جا رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ بحیرہ قزوین ایران کے لیے اس وقت انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب آبنائے ہرمز کے گرد کشیدگی اور عالمی دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے کی جغرافیائی اور عسکری صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے، جبکہ مغربی ممالک اس پیش رفت کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

تاحال روس یا ایران کی جانب سے اس رپورٹ پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]