بریکنگ نیوز

ترکی میں پاکستان نیوی کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ، ترک صدر اردوان کی شرکت

ترکی میں پاکستان نیوی کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ، ترک صدر اردوان کی شرکت

ترکی کے استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جدید ملگم کلاس جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان مہمانِ خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور ترکی کے دفاعی تعلقات، مشترکہ دفاعی پیداوار اور بحری سلامتی پر زور دیا گیا۔ پی این ایس خیبر جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے، جو پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ پر بغداد پہنچ گئے

صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ پر بغداد پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے جہاں عراقی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

خضدار اور گردونواح میں 3.3 شدت کا زلزلہ

خضدار اور گردونواح میں 3.3 شدت کا زلزلہ، مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں

بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پی آئی اے کی پرواز کی دمام میں ہنگامی لینڈنگ

فنی خرابی کے باعث سعودی عرب سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کی دمام میں ہنگامی لینڈنگ

سعودی عرب سے لاہور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 860 کو دورانِ پرواز فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر دمام ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پرواز میں 350 سے زائد مسافر سوار تھے، تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ طیارے کی فنی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت منظور

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان پبلک ریسورسز فار اِنکلوژِو ڈیولپمنٹ ملٹی فیز پروگراممیٹک اپروچ کے تحت فراہم کی جائے گی۔ اس فنڈنگ کا مقصد معاشی استحکام، مالی اصلاحات اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس : خصوصی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی

خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید اور ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے تحفے میں ملنے والا قیمتی بلغاری جیولری سیٹ انتہائی کم قیمت پر خریدا گیا، جو امانت میں خیانت کے زمرے میں آتا ہے۔

دریائے چناب کے بہاؤ پر تشویش اسحاق ڈار کا سفارتی برادری میڈیا بریفنگ سے خطاب

دریائے چناب کے بہاؤ میں اتار چڑھاؤ پر شدید تشویش ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے: اسحاق ڈار کا سفارتی برادری میڈیا بریفنگ سے خطاب

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک اور غیرمعمولی اتار چڑھاؤ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسلام آباد میں سفارتی برادری کو دی گئی ہنگامی بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنا سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، جس سے پاکستان کی زراعت، خوراک، معیشت اور 24 کروڑ عوام کے روزگار کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانگرنس بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی اتارنے کے واقعے پر بھی شدید تشویش کا اظہار

دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا شدید ردعمل، بھارت کو باضابطہ خط ارسال: ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانگرنس

پاکستان نے دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کے لیے بھارت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو پاکستان کی زرعی، معاشی اور آبی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ پریس بریفنگ میں بھارتی وزیراعلیٰ کی جانب سے مسلم خاتون کا حجاب زبردستی اتارنے کے واقعے پر بھی سخت ردعمل دیا گیا۔

بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ

مسلم خاتون کا نقاب زبردستی اتارنے پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج

بھارت کی ریاست بہار میں سرکاری تقریب کے دوران مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی ہٹانے کے واقعے پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ واقعے پر سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ ہائی کورٹ سے سوموٹو ایکشن کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]