صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ پر بغداد پہنچ گئے

صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ پر بغداد پہنچ گئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ پر بغداد پہنچ گئے، عراقی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال

بغداد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے، جہاں عراقی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بغداد پہنچنے پر عراقی وزیرِ ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر اعلیٰ عراقی و پاکستانی حکام نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔

دریائے چناب کے بہاؤ پر تشویش اسحاق ڈار کا سفارتی برادری میڈیا بریفنگ سے خطاب
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دریائے چناب کے معاملے پر ہنگامی سفارتی بریفنگ

صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ کے دوران صدر مملکت کی اعلیٰ عراقی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ پاکستان اور عراق کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط موجود ہیں، اور دونوں ممالک مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی تعاون کے خواہاں ہیں۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]