سیاست

Justice Mohsin Akhtar Kiani: ایمان مزاری کیس میں عدالت کا فیصلہ محفوظ

جسٹس محسن اختر کیانی – ایمان مزاری کیس میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو خود اپنی عزت نفس کے تحفظ کی بات کرنی چاہیے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

‫"aajk-govt-talks-with-awami-action-committee – وزیراعظم کی پریس کانفرنس"‬

‫AJK govt talks with awami action committee – وزیراعظم نے احتجاج کے بجائے مذاکرات پر زور دیا‬

‫AJK -govt-talks-with-awami-action-committee – وزیراعظم نے احتجاج کے بجائے مذاکرات پر زور دیا‬ نے کہا کہ مطالبات تسلیم کروانے کا مہذب طریقہ صرف مذاکرات ہیں، پرتشدد احتجاج مسائل حل نہیں کرتا۔‬

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال : فائرنگ کا واقعہ

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ناکام رہی۔ مظفرآباد میں فائرنگ اور رکاوٹوں کے باعث دو افراد جاں بحق ہوئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ناکامی تحریک کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی سیاسی کشمکش کا آغاز ہو سکتی ہے، جو مستقبل میں آزاد کشمیر کی سیاست کا رخ بدل دے گی۔

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات : استعفے اور پارٹی بحران

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات، استعفے، کابینہ میں ردوبدل اور پارٹی تقسیم پراہم بیان

خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے طویل وقفے کے بعد ملاقات کی اور پارٹی میں تقسیم، استعفوں اور کابینہ میں ردوبدل کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد تبدیلیاں متوقع تھیں مگر اختلافات نے بحران کو جنم دیا۔ مبصرین کے مطابق یہ اعتراف پی ٹی آئی کے لیے بڑا سیاسی امتحان ہے۔

صحافی اعجاز احمد سے عمران خان کی بدسلوکی : قومی اسمبلی اجلاس میں صحافیوں کا آؤٹ

سینئر صحافی اعجاز احمد سے عمران خان کی بدسلوکی کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد کی قومی اسمبلی میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب صحافی اعجاز احمد کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ رپورٹرز کا مؤقف ہے کہ اڈیالہ جیل میں سوال پوچھنے پر عمران خان نے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اعجاز احمد کے خلاف سخت مہم بھی شروع ہوگئی۔ ایوان میں اسپیکر ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں کے مؤقف کو اہم قرار دیا جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے بھی اعجاز احمد کی حمایت کی۔ بعدازاں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں صحافیوں کے تحفظ اور نفرت انگیز مہم کی مذمت کی گئی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر پاکستان میں سیاست اور صحافت کے تناؤ کو نمایاں کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا اعلان

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی عوامی اسمبلی – بڑا احتجاجی فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہنما ملک عامر ڈوگر کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے جیل کے باہر جمع ہوں گے، جبکہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج، سماعت 30 ستمبر تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیا۔

مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید، 10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید :بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا،10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں خطاب کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ روپے فی خاندان ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اپنے وسائل پر انحصار کرے گا اور بیرونی امداد نہیں مانگے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ 10 ہزار روپے ناکافی ہیں اور متاثرین کو باعزت بحالی کے لیے خطیر رقم دی جائے گی۔ انہوں نے الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح بھی کیا اور کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

پنجاب کے سیلاب پر سیاست

پنجاب کے سیلاب پر سیاست ناقابل قبول ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلز پارٹی پر پنجاب کے سیلاب پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنے مسائل خود سنبھال لے گا اور کسی امداد کی ضرورت نہیں۔ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]