سیاست

"الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا"

جمشید دستی نااہل قرار، الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کو جعلی تعلیمی اسناد پر نااہل قرار دے دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ جاری کر دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست واپس کر دی گئی

پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ رجسٹرار کے مطابق یہ معاملہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ضم ہوچکا ہے۔

پاکستانی معیشت 2047 وژن اور موجودہ چیلنجز

ملک گیر ہڑتال کی دھمکی؛ تاجروں اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو وزیر خزانہ نے مذاکرات کی دعوت دے دی

کراچی:وفاقی وزیرِ خزانہ نے ملک بھر کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو مذاکرات کے لیے 15 جولائی کو طلب کر لیا۔ کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 19 جولائی کی ہڑتال سے متعلق تمام چیمبرز اور ایسوسی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، اپوزیشن نمبرز، اے پی سی اور سینیٹ انتخابات پر گفتگو

کے پی میں اپوزیشن کے نمبرز پورے ہوں گے تو تبدیلی آئے گی، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کے نمبرز پورے ہوئے تو صوبے میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کیا گیا، امن کیلئے بلائی گئی اے پی سی پر پارٹی کو دعوت ملی تو جواب دیں گے۔

طلال چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

ریاستی ادارے سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے،طلال چوہدری کا بیان

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی، پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو اسپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ژوب میں پنجاب سے

"ترجمان جے یو آئی (ف) پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور پر تنقید کرتے ہوئے"

فارم 47 کے وزیر اعلیٰ صرف مہمان ہیں، صوبائی حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے: ترجمان جے یو آئی (ف)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان نے علی امین گنڈا پور کو "فارم 47 کا وزیر اعلیٰ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چند مہینوں کے مہمان ہیں۔ انہوں نے باجوڑ سانحے کے دوران وزیر اعلیٰ کے لاہور دورے کو شرمناک قرار دیا اور صوبائی حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کیے۔

"سلمان اکرم راجا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے، عمران خان کی رہائی پر زور"

تحریک انصاف بانی کی رہائی کیلئے متحد ہے، اختلافات کا بیانیہ سازش ہے: سلمان اکرم راجا

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی ہی اصل انصاف ہے، پارٹی میں اختلافات کا بیانیہ محض اشرافیہ اور فیصلہ سازوں کی سازش ہے۔ پوری جماعت متحد ہوکر بانی کی رہائی کی جدوجہد میں مصروف ہے۔

"پی ٹی آئی قیادت علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں لاہور میں احتجاجی مشاورت کرتے ہوئے"

علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کی قیادت میں قافلہ لاہور داخل

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پارٹی قافلہ لاہور پہنچا، جہاں رائیونڈ روڈ پر مشاورتی اجلاس ہوا۔ پولیس نے شاہدرہ میں یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنوں کو گرفتار کیا، جو بعد میں رہا ہو گئے۔

مولانا فضل الرحمان پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں تبدیلی اور فاٹا انضمام پر گفتگو کرتے ہوئے

جے یو آئی (ف) کی خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش، فاٹا انضمام پر سخت موقف

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ حکومت بوٹوں کے حضور نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ہونی چاہیے۔ انہوں نے فاٹا انضمام کو غلط فیصلہ قرار دیا۔

باجوڑ میں مولانا خان زیب کی شہادت نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ

اے این پی رہنما مولانا خان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار مولانا خان زیب کو باجوڑ کی تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کے ساتھی ڈاکٹر طارق بھی جاں بحق جبکہ

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]