سی ڈی ایف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا افغانستان اور بھارت کو دوٹوک پیغام، طالبان حکومت فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے
چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان اور بھارت دونوں کو واضح اور سخت پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان حکومت کو “فتنۃ الخوارج” یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پاکستان نے یہ پیغام طالبان رجیم تک باضابطہ طور پر پہنچا دیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا افغانستان اور بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی خوش فہمی یا خود فریبی کا شکار نہ رہے، آئندہ پاکستان کا جواب پہلے سے زیادہ برق رفتار اور شدید ہوگا۔
عاصم منیر کا افغانستان اور بھارت کو دوٹوک پیغام میں کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن علاقائی سالمیت پر آنچ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے عزم نے کر رکھی ہے۔

تقریب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام تاریخی تبدیلی ہے۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ بڑھتے اور بدلتے خطرات کے پیش نظر تینوں افواج متحد نظام کے تحت ملٹی ڈومین آپریشنز کو مزید مؤثر بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر سروس اپنی انفرادی آپریشنل تیاری برقرار رکھے گی، جبکہ نیا ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر تمام سروسز کے آپریشنز کو ایک مربوط نظام کے تحت چلائے گا۔
تقریب سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، جو ملک کے پہلے سی ڈی ایف کی حیثیت سے اُن کا اعزاز ہے۔
#ISPR
Rawalpindi, 8 December 2025
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of the Army Staff (#COAS) and Chief of Defence Forces (CDF), of #Pakistan, was presented with Tri Services Guard of Honour at the General Headquarters (GHQ) today to mark the institution of the… pic.twitter.com/c9EZLJY8UT
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) December 8, 2025
One Response