دھند کے باعث چارسدہ میں اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 2 بچے جاں بحق، 21 زخمی، کی حالت تشویشناک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل
چارسدہ(رئیس الاخبار) :— خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں شدید دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
چارسدہ میں اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم حادثہ ترنگزئی بائی پاس روڈ پر اس وقت پیش آیا جب دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم تھی۔ اسکول وین مکمل رفتار میں تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ مقامی افراد اور ریسکیو 1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق چارسدہ میں اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جبکہ 3 طلبہ کی نازک حالت کے باعث انہیں پشاور ریفر کر دیا گیا۔

چارسدہ میں اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں جاں بحق ہونے والوں میں جبران نامی طالبعلم اور ایک کمسن بچی شامل ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے دھند کے شدید اثرات کے باعث نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کو ارسال کردہ سفارش میں کہا گیا ہے کہ سرد موسم اور دھند کے باعث اسکولز کا آغاز صبح 9 بجے کیا جائے تاکہ بچوں کی جانوں کو لاحق خطرات کم ہوں۔
علاقے میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافے پر مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
چارسدہ اور صوابی میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق، 35 سے زائد زخمی ہوگئے
چارسدہ میں سکول وین حادثہ میں 2 افراد جاں بحق اور 24 زخمی جبکہ صوابی میں فلائنگ کوچ اور بس میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے pic.twitter.com/R7GGei5M7f
— Kamran Ali (@akamran111) November 26, 2025