بھارتی اسپانسرڈ آلہ کاروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر : کور کمانڈرز کانفرنس

کور کمانڈرز کانفرنس میں عاصم منیر کا بھارت سپانسرڈ دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کیخلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر قرار دے دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 271 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنے کو ناگزیر قرار دیا گیا۔

فورم نے بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کے ہاتھوں حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کا جائزہ لیا۔

فورم نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فوجی کشیدگی میں تیسرے فریق کو شامل کرنا اس کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بھونڈی اور بے بنیاد کوشش ہے۔

عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس کا منظر
کورکمانڈر کانفرنس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت دفاعی حکمت عملی پر غور

انہوں نے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہا پسندی کے خطرناک رجحانات سے دنیا بدظن ہوتی جا رہی ہے۔

فیلڈ مارشل نے ایران، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دوروں کے بارے میں آگاہ کیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان کے تاریخی دورہ امریکا کے دوران اعلیٰ امریکی قیادت کو پاکستان کا بامقصد مؤقف پیش کیا گیا۔

فورم نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی حالیہ پیشرفت کے تناظر میں سلامتی کے امور کا جائزہ لیا اور طاقت کے بڑھتے ہوئے عالمی رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔

کانفرنس میں جنگ کی بدلتی نوعیت اور ابھرتے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی حکمت عملی اور جدتوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی قیادت کو ٹرائی سروسز ہم آہنگی مضبوط کرنے پر سراہا اور تمام خطرات کے خلاف پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]