ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس بریفنگ، طالبان رجیم کو سخت پیغام، 274 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان رجیم دہشتگردوں کی ماسٹر پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تقریباً 21 دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔
راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حالیہ کارروائیوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک کیے جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس دوران پاک فوج کے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 27 اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 21 اور 22 فروری کی رات انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد طالبان رجیم نے ردعمل میں 15 سیکٹرز کے 53 مقامات پر حملے کیے، تاہم پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام حملے ناکام بنا دیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس بریفنگ کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی 73 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں جبکہ 10 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ 115 ٹینک اور بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی کارروائیوں کے دوران کابل، قندھار اور پکتیا سمیت 22 مقامات پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم کسی بھی سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا اور وہ اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے افغان میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کرنے اور اس کی پشت پناہی کرنے والے کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان کے پاس واضح انتخاب ہے کہ وہ دہشتگرد تنظیموں کا ساتھ دیتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ہر چیز سے بڑھ کر قومی سلامتی مقدم ہے۔
اڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری کو خبردار کیا کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے اور اب یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم، سیاسی قیادت اور ادارے متحد ہیں۔
DG ISPR CONFIRMS:
Pakistan launched Operation Ghazab Lil Haq yesterday, in which Afghan Taliban:
▪️ 274 TTA were killed
▪️ 40 TTA were injured
▪️ 80 TTA posts were destroyed
▪️ 20+ TTA posts were captured
▪️ 115 tanks were destroyed
🔴 12 brave hearts sacrificed their lives… pic.twitter.com/rrL2YlbOyc
— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) February 27, 2026