بدھ کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں RLNG کی قیمتوں میں اضافے، اور بیرونی ادائیگیوں کے بڑھتے دباؤ نے ڈالر کی مانگ کو مزید بڑھا دیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے کے ساتھ 284.96 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 49 پیسے بڑھ کر 288.49 روپے ہو گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباؤ اور آئندہ مہینوں میں درآمدی اخراجات میں اضافے کے باعث روپیہ دباؤ میں رہ سکتا ہے