بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 30 ڈالر کمی کے بعد 3,335 ڈالر پر آگئی جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا۔ بدھ کے روز مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3000 روپے کمی کے بعد 3,56,000 روپے میں دستیاب رہا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 2572 روپے کمی کے بعد 3,05,212 روپے تک آ گیا۔
اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جو بدستور فی تولہ 4,014 روپے اور 10 گرام 3,441 روپے پر برقرار ہے۔