ملک میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 61 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی

"سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد زیورات کی دکان پر خریداروں کا رش"
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 87 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر اضافے کے بعد 3387 ڈالر کا ہوچکا ہے۔ یہ صورتحال مقامی صارفین کے لیے مزید مہنگائی اور مالی دباؤ کا سبب بن رہی ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]