سعودی عرب نے  خواتین حاجیوں کے لیے محرم کی شرط ختم کردی - Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • Contact Us
  • About Us
اتوار, 7 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
بانی: شاہنواز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

سعودی عرب نے  خواتین حاجیوں کے لیے محرم کی شرط ختم کردی

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 14, 2025
in انٹر نیشنل
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بریفنگ دیتے ہوئے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس سردار محمد یوسف کی بریفنگ کے دوران

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت مذہبی امور کا اجلاس چئیرمین عامر ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

سردار یوسف نے بتایا کہ 2025ء کا حج کامیاب رہا، سعودی حکومت نے ہمیں ایکسیلنس ایوارڈ دیا، پاکستان میں یہ پہلی مرتبہ ایوارڈ ملا اور حاجیوں کی طرف سے بڑا اچھا فیڈبیک آیا ہے، ہماری ٹاسک فورس نے حاجیوں کیلئے بڑے اچھے انتظامات کیے ہیں، کسی حاجی کو وہاں پر کوئی شکایت ہوئی تو اسے وہیں پر حل کیا گیا، پہلی مرتبہ ہم نے اپنے حاجیوں کیلئے شعائر میں ائیر کنڈیشنڈ سہولیات کا انتظام کیا عرفات میں بھی ائیر کنڈیشنڈ خیموں کا اہتمام کیا گیاہے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شعائر میں حاجیوں کو بڑی اچھی سہولیات ملیں۔

یہ بھی پڑھیے

شبانہ محمود برطانوی وزیر داخلہ بن گئیں، پاکستانی نژاد رہنما کو کابینہ میں بڑا عہدہ ملا

جسٹس منصور علی شاہ کا خط چیف جسٹس پاکستان کو، چھ اہم سوالات

برطانوی نائب وزیراعظم استعفیٰ: انجیلا رینر نے عہدہ چھوڑ دیا

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سعودی تعلیمات کی ہدایات کی روشنی میں انتظامات کیے جائیں، نئی حج پالیسی بنائی جارہی ہے، اراکین کمیٹی اس کیلئے تجاویز دے سکتے ہیں۔

چیئرمین عامر ڈوگر نے کہا کہ بلاشبہ اس دفعہ جو ہمارا حج تھا اس کے مثالی انتظامات تھے، حج کے اچھے انتظامات پر وزیر مذہبی امور اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں حج 2026ء کے انتظامات بھی بہترین ہوں۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 67 ہزار پرائیویٹ حاجی رہ گئے تھے، اس کے بعد 10ہزار کی ہمیں مزید اجازت ملی، 63 ہزار حاجی اس مرتبہ حج کرنے سے رہ گئے تھے۔

چئیرمین کمیٹی نے پوچھا کہ منیٰ، عرفات، مزدلفہ میں سے رہائش کے معیار کا کچھ بتاسکتے ہیں؟

اس پر وفاقی وزیر حج سردار محمد یوسف نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ سہولیات کراچی اور اسلام آباد کیلئے تھیں، سعودی حکومت کی جانب امیگریشن کیلئے 50، 50 افراد پر مشتمل عملہ فراہم کیا گیا تھا، آئندہ حج کے موقع پر لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی روڈ ٹو مکہ سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں، سعودی حکومت نے 12 ذی الحج کو اپنی حج پالیسی جاری کردی ہے ہماری کوشش ہے آئندہ سال حج مزید بہتر ہو، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ورلڈ کلاس سہولیات پر مشتمل حج پالیسی بنائی ہے۔

رکن کمیٹی آسیہ تنولی نے کہا کہ اس مرتبہ حج بڑی خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ہے، ہر حاجی کہہ رہا ہے اس سال بڑا بہترین حج ہوا ہے، حج کی رجسٹریشن ابھی سے شروع ہوچکی ہے۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اس دفعہ حاجیوں کو تمام سہولیات دی گئیں، حتی کہ آئسکریم بھی دی گئی، ابھی تک حج کے لیے 4لاکھ 55 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروا دی ہے، پہلے ہمارا حج کا کوٹا 1لاکھ 89ہزار مگر آئندہ سال 2لاکھ 55ہزار حاجیوں کا کوٹا مل سکتا ہے، ہم نے اس کے لیے درخواست کردی ہے۔

رکن کمیٹی شگفتہ جمانی نے کہا کہ جو حاجی اس سال حج سے رہ گئے ہیں کیا ان کو آئندہ سال ترجیحح ملے گی؟ پچھلے سال رہ جانے والے حاجیوں کے پیسے کب تک واپس کیے جائیں گے؟ ایک رکن نے پوچھا کہ کیا بھارت کی کوئی کمپنی ہمارے حاجیوں کو لے کر گئی ہے؟

وزیر مذہبی امور سوالات پر کہا کہ بھارت کی کوئی کمپنی ہمارے حاجیوں کو نہیں لے کر گئی، 365 ملین سعودی ریال سعودی عرب میں جمع ہیں، ہم نے کہا تھا جو چاہے پیسے واپس لے سکتا ہے، پرائیویٹ حج آپریٹرز نے کہا تھا کہ ان حاجیوں کے پیسے وہاں پر رہنے دئیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ جنہوں نے اس سال پیسے جمع کرائے ان کو ترجیح دی جائے گی۔

چئیرمین کمیٹی نے پوچھا کہ بغیر محرم کے خواتین کے حج کے لیے کوئی تجویز زیر غور ہے؟
سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب نے خواتین حاجیوں کے لیے محرم کی شرط ختم کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بھی حج کے اخراجات قسطوں میں لینے پر غور کیا جائے گا۔

چئیرمین کمیٹی نے تجویز دی کہ کمیٹی کا ایک اجلاس سعودی عرب میں رکھا جائے، عمرہ، اور زائرین کیلئے بحری جہاز کا سفر شروع کیا جائے۔

رکن کمیٹی سیما محی الدین نے پوچھا کہ بھارت حاجیوں کو سبسڈی دیتا ہے کیا ہمارے ہاں کوئی ایسی تجویز ہے؟ رکن کمیٹی آسیہ تنولی نے پوچھا کہ یوتھ کے لوگوں کو حج کروانے کی کوئی تجویز ہے؟

وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ حج و عمرہ اور زائرین کیلئے بحری سفر کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے

Tags: zحج سبسڈیبحری حج سفرحج 2025حج انتظاماتحج پالیسی 2026خواتین حاجیروڈ ٹو مکہسردار محمد یوسفسعودی عربقومی اسمبلی کمیٹیوزارت مذہبی اموریوتھ حج اسکیم
Previous Post

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس 136,000 کی سطح عبور کرگیا

Next Post

‫Frontier Constabulary اب وفاقی فورس، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کر دیے‬

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

شبانہ محمود برطانوی وزیر داخلہ مقرر
انٹر نیشنل

شبانہ محمود برطانوی وزیر داخلہ بن گئیں، پاکستانی نژاد رہنما کو کابینہ میں بڑا عہدہ ملا

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 6, 2025
جسٹس منصور علی شاہ کا خط چیف جسٹس پاکستان کو
انٹر نیشنل

جسٹس منصور علی شاہ کا خط چیف جسٹس پاکستان کو، چھ اہم سوالات

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 5, 2025
برطانوی نائب وزیراعظم استعفیٰ ٹیکس اسکینڈل کے باعث سامنے آیا
انٹر نیشنل

برطانوی نائب وزیراعظم استعفیٰ: انجیلا رینر نے عہدہ چھوڑ دیا

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 5, 2025
چینی صدر کا یوم فتح پریڈ میں فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین
انٹر نیشنل

چینی صدر کا یوم فتح – فوجی پریڈ میں شریک دستوں کو خراج تحسین

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 4, 2025
غزہ جنگ اور معذور بچے
انٹر نیشنل

غزہ جنگ اور معذور بچے: اقوام متحدہ کی لرزہ خیز رپورٹ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 4, 2025
کیلاویا آتش فشاں
انٹر نیشنل

ہوائی کا کیلاویا آتش فشاں پھٹ پڑا، لاوا 100 فٹ تک بلند

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 3, 2025
یروشلم مظاہرے
انٹر نیشنل

یروشلم مظاہرے شدت اختیار کر گئے، نیتن یاہو کے خلاف عوام کا غصہ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 3, 2025
Next Post
"صدر آصف علی زرداری ایف سی آرڈیننس 2025 پر دستخط کرتے ہوئے"

‫Frontier Constabulary اب وفاقی فورس، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کر دیے‬

Comments 1

  1. پنگ بیک: عازمین حج پالیسی2025میں نرمی،غیررجسٹرڈعازمین بھی درخواست دےسکیں گے
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن بلڈ مون کی صورت میں

    سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن: 7 ستمبر کو بلڈ مون کا شاندار نظارہ

    632 shares
    Share 253 Tweet 158
  • الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    925 shares
    Share 370 Tweet 231
  • Gold Price in Pakistan: فی تولہ سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر

    600 shares
    Share 240 Tweet 150
  • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2025: کامیابی کا تناسب 72 فیصد

    598 shares
    Share 239 Tweet 150
  • پاکستان میں آٹے کی قیمتوں میں آگ لگ گئی – 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے تک مہنگا

    646 shares
    Share 258 Tweet 162
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar