امام مسجد الحرام کا سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف اہم پیغام
مکہ مکرمہ (5 اگست 2025): امام مسجد الحرام، شیخ یاسر الدوسری نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور من گھڑت معلومات پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے جمعے کے خطبے میں مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی خبر یا مواد شیئر کرنے سے پہلے اس کی مکمل تصدیق کریں۔

جھوٹی خبروں اور فیک اکاؤنٹس سے خبردار کریں
شیخ یاسر الدوسری نے کہا کہ کئی فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس جان بوجھ کر لوگوں کی شخصیات کو نقصان پہنچانے اور معاشرتی انتشار پھیلانے کے لیے غلط معلومات عام کرتے ہیں۔ امام مسجد الحرام نے اس عمل کو شدید مذمت کی اور مسلمانوں کو خبردار کیا کہ ایسے اکاؤنٹس سے پھیلائی جانے والی معلومات پر بھروسہ نہ کریں۔
"ہر شخص جو سوشل میڈیا پر مواد شائع یا شیئر کرتا ہے، وہ اللہ کے سامنے جوابدہ ہوگا، اس لیے خبروں کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔”
سعودی عرب کی ٹیکنالوجی میں قیادت اور غلط استعمال کی وارننگ
شیخ یاسر الدوسری نے سعودی عرب کے ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک نے ڈیجیٹل دنیا میں مستحکم اور مثبت اقدامات کیے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے خبردار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سوشل میڈیا کو اپنے درمیان حقیقی تعلقات ختم کرنے کا ذریعہ بنا رہے ہیں اور بغیر دل اور روح کے "صرف جسمانی حاضری” کی طرح پلیٹ فارمز پر سکرول کرتے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا کی منفی پہلو اور سماجی اثرات
امام مسجد الحرام نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا آج کل جھوٹی زندگیوں اور غیر منصفانہ موازنہ کا میدان بن چکا ہے، جو حسد، رنجش اور ناشکری کو بڑھاوا دیتا ہے۔