سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے ٹیلی فون پر بات کرا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی اپنے بیٹوں سے گفتگو کرائی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ایک وفاقی وزیر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات کرادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ قاسم اور سلیمان اس وقت لندن میں مقیم ہیں اور مختلف مواقع پر اپنے والد کی حمایت میں بیانات بھی دیتے رہے ہیں۔