• Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 27 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

میرے والد عمران خان کو جیل میں انتہائی خراب حالات میں رکھا گیا ہے، قاسم خان

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 30, 2025
in تازه ترین, سیاست
قاسم خان عمران خان کی جیل کی حالت پر بیان دیتے ہوئے

قاسم خان امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کی جیل میں حالت پر گفتگو کر رہے ہیں

588
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے اسیر بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ ان کے والد کو ’انتہائی خراب حالات’ میں قید رکھا گیا ہے اور یہ حالات ’ہر لمحے کے ساتھ مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔‘

عمران خان کے بیٹوں، 28 سالہ سلیمان خان اور 26 سالہ قاسم خان نے مئی میں پہلی مرتبہ عوامی طور پر اپنے والد کی قید پر آواز اٹھائی تھی، رواں ماہ کے آغاز میں عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ سلیمان اور قاسم، سابق وزیر اعظم کی رہائی کے مطالبے کی مہم کے سلسلے میں امریکا جانے کے بعد پاکستان آئیں گے۔

سلیمان اور قاسم امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے امریکی قانون سازوں سے اپنے والد کی قید کے معاملے پر ملاقاتیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس : سوریا کمار یادو اور حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب: پاکستان کی امن و مذاکرات کی پیشکش

‫ 28 ستمبر کوایشیا کپ میں پہلی مرتبہ پاک بھارت فائنل ہونے جا رہا ہے‬

عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جب کہ 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

امریکی میڈیا ادارے ’ریئل امریکا وائس’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، جسے آج شیئر کیا گیا، قاسم خان نے کہا کہ ’اس وقت وہ (عمران خان) انتہائی خراب حالات میں ہیں، اور ایسا لگتا ہے کہ ہر لمحہ یہ حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں، اس لیے ہم کسی بھی ممکنہ راستے کی تلاش میں ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ’قید تنہائی’ میں رکھا گیا ہے، اور بتایا کہ ’جس سیل میں وہ ہیں، اس کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، صاف الفاظ میں، وہ جگہ قابل رہائش نہیں۔’

انہوں نے الزام لگایا کہ ’وہ کیچڑ سے آلودہ پانی سے نہا رہے ہیں، میرا مطلب فلٹر نہ ہونے والا پانی نہیں، بلکہ واقعی گندا اور کیچڑ بھرا پانی ہے، اس جیل میں ایسی حالت میں قید 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔’

قاسم نے اپنے والد سے نہ مل سکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے لمحات بھی آئے جب وہ دس دن تک بغیر روشنی کے سیل میں رہے۔’ انہوں نے اسے ’تشدد کی حکمت عملی’ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں دن میں صرف دو گھنٹے روشنی نصیب ہوتی ہے، ہمیں ان سے کسی قسم کی بات چیت کی بھی اجازت نہیں ہے۔’

قاسم خان نے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی اس وقت امریکا سے مدد کی توقع کر رہے ہیں، ’یہاں کے بہت سے لوگ تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، اور لگتا ہے کہ یہی اس وقت واحد ممکنہ راستہ ہے۔’

انہوں نے بتایا کہ ان کی ملاقات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینیل سے ہوئی، اور کہا کہ ’گرینیل نے ہمارے لیے وقت نکالا، یہ ان کی مہربانی تھی، ہم نے تفصیل سے بات کی، میں اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا، مگر مجھے اس سے بہت امید بندھی ہے۔’

قاسم نے کہا کہ عمران خان نے جیل میں رہتے ہوئے فروری 2024 کے انتخابات جیتے، جنہیں انہوں نے ’شدید دھاندلی’ کا شکار قرار دیا۔

قاسم خان نے کہا کہ ’انتخابات سے پہلے جو خفیہ چالیں چلی گئیں، ان سب کے باوجود وہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔’

دوسری جانب، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے آج کہا کہ عمران کے بیٹے ’یقیناً پاکستان آئیں گے’ کیونکہ ان کے پاس نائیکوپ (NICOP) ہے اور وہ ’پاکستانی شہری’ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر عمران خان کے بیٹوں کو کچھ ہوا، تو یہ بین الاقوامی معاملہ بن جائے گا۔’

دریں اثنا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’حکومت عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے کیوں روکے گی؟’

انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ تحریکِ انصاف ’کسی پرتشدد کارروائی میں ملوث ہو۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ’پی ٹی آئی کو 9 مئی یا 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔’

ایک دن قبل، پی ٹی آئی نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے اور کسی احتجاج میں حصہ نہیں لیں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم نے کہا تھا کہ ’میڈیا میں عمران خان صاحب کے بچوں کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بالکل غلط ہیں، عمران خان صاحب نے ہرگز یہ نہیں کہا کہ ان کے بچے پاکستان نہ آئیں۔’

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’میں ان صحافی دوستوں سے گزارش کروں گا جو اڈیالہ سے رپورٹ کرتے ہیں کہ صرف وہی بات نشر کریں جو خان صاحب نے اصل میں کہی ہو، بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر یا اپنی مرضی سے پیش کرنا مناسب نہیں

“RIGHT NOW HE’S IN REALLY POOR CONDITIONS, AND IT LOOKS LIKE THEY’RE GETTING WORSE…WE’RE LOOKING FOR ANY WAY OUT POSSIBLE.” @Kasim_Khan_1999, son of @ImranKhanPTI, shares his father’s story as he is held in prison under political persecution.@jsolomonReports @AmandaHead pic.twitter.com/XgNlKoLtUM

— Real America's Voice (RAV) (@RealAmVoice) July 29, 2025

Tags: Imran Khan SonsPrison ConditionsQasim Khan InterviewReal America Voice، Richard Grenell، PTI NewsUS Lawmakersاحتجاجاڈیالہ جیلپی ٹی آئیعمران خانقاسم خانقید تنہائی
Previous Post

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: بھارت کا انکار، پاکستان فائنل میں

Next Post

اولمپکس 2028 کرکٹ کوالیفکیشن پر اعتراض پاکستان اور نیوزی لینڈ نے اظہارِ ناراضی کر دیا

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس:سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ
تازه ترین

آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس : سوریا کمار یادو اور حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی
پاکستان

شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب: پاکستان کی امن و مذاکرات کی پیشکش

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
ایشیا کپ 2025 پاک بھارت فائنل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم
تازه ترین

‫ 28 ستمبر کوایشیا کپ میں پہلی مرتبہ پاک بھارت فائنل ہونے جا رہا ہے‬

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد زخمی
پاکستان

گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ فائرنگ سے 5 افراد زخمی، تحقیقات جاری

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 26, 2025
صائم ایوب کا ٹی20 کرکٹ میں بدترین ریکارڈ برابر کر دیا
تازه ترین

صائم ایوب کا ٹی20 کرکٹ میں بدترین ریکارڈ برابر ، سال میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 25, 2025
مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید، 10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان
تازه ترین

مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید :بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا،10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان،

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 25, 2025
غزہ جانے والے امدادی فوٹیلا پر حملہ، اٹلی اور اسپین کے حفاظتی بحری جہاز روانہ
انٹر نیشنل

غزہ جانے والے امدادی فوٹیلا پر حملہ، اٹلی اور اسپین کے حفاظتی بحری جہاز روانہ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 25, 2025
Next Post
اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اعتراضات

اولمپکس 2028 کرکٹ کوالیفکیشن پر اعتراض پاکستان اور نیوزی لینڈ نے اظہارِ ناراضی کر دیا

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت شہری کو بائیک اور سبسڈی کی فراہمی

    الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    1219 shares
    Share 488 Tweet 305
  • سونے کی قیمت آج: فی تولہ 200 روپے کمی – تازہ ترین ریٹ 2025

    880 shares
    Share 352 Tweet 220
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    629 shares
    Share 252 Tweet 157
  • ‫نیا ہونڈا CD 70 ماڈل پاکستان میں متعارف، قیمت Rs 157,900 طے‬

    692 shares
    Share 277 Tweet 173
  • ایشیا کپ سپر فور: بھارت اور سری لنکا کا دبئی میں بڑا مقابلہ

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar