کیلیفورنیا میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان کی معروف امریکی سفارت کار اور سابق نگران انٹیلیجنس چیف رچرڈ گرینل سے ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات کی تصویر رچرڈ گرینل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے قاسم اور سلیمان کے ساتھ ملاقات کو "خوشگوار” قرار دیا۔ گرینل نے لکھا:
"دوستوں کو خوش آمدید۔ قاسم اور سلیمان کے ساتھ وقت گزار کر بہت اچھا لگا۔”
گرینل نے ملاقات کے دوران عمران خان کے بیٹوں سے کہا کہ:
"آپ دونوں کو مضبوط رہنا ہے، دنیا میں لاکھوں افراد سیاسی انتقام کا شکار ہیں، آپ اکیلے نہیں ہو۔”
اس ملاقات کو عالمی سطح پر عمران خان کے بیٹوں کی سیاسی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان میں ان کے والد عمران خان سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں
Comments 1