پاکستان اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مختلف دہشتگرد گروہ اور ان کے سہولت کار سرگرم ہیں۔ ان میں سرفہرست بھارت نواز فتنۃ الخوارج ہیں جو شہری آبادیوں کو ڈھال بنا کر تباہی پھیلانے کا گھناونا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عالمی میڈیا نے حالیہ تیراہ واقعے کے بعد ان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
تیراہ واقعہ اور عالمی میڈیا کی رپورٹنگ
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں ایک کمپاؤنڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جب کہ 10 بے گناہ شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب دہشتگرد بارودی مواد اور خودکش جیکٹس تیار کر رہے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ نے واضح کیا کہ بھارت نواز فتنۃ الخوارج نے ایک عام گھر کو بارودی مواد کے ذخیرے کے طور پر استعمال کیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ گروہ جان بوجھ کر معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں۔
بم فیکٹری کا انکشاف
جرمن خبر رساں ادارہ ڈی ڈبلیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری استعمال کر رہے تھے۔ ماضی میں بھی دہشتگرد گروہ مساجد اور رہائشی علاقوں کو ڈھال بنا کر کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا اور جھوٹا پروپیگنڈا
واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے اپنی پراکسیز (فتنۃ الہندوستان) کے ذریعے جھوٹ پھیلانا شروع کیا۔ بھارتی میڈیا اور اس کے زیر اثر سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر الزام تراشی کی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا۔ تاہم عالمی میڈیا کی رپورٹنگ نے ان کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔
شہری آبادی کو ڈھال بنانے کی حکمت عملی
جب بھی بھارت نواز فتنۃ الخوارج کو فوجی آپریشنز کے ذریعے پہاڑوں سے بھگایا گیا تو انہوں نے شہروں اور دیہات کا رخ کیا۔ وہاں یہ گروہ مکانات اور عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہے۔ اس عمل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو مزید مشکل بنایا، لیکن پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے صبر اور حکمت عملی سے ان کا مقابلہ کیا۔
کالعدم پی ٹی ایم کا کردار
اس موقع پر کالعدم پی ٹی ایم نے ہمیشہ کی طرح بغیر تصدیق کے سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم شروع کی۔ جھوٹے بیانیے اور من گھڑت خبروں کے ذریعے وہ قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بناتے رہے۔ لیکن پاکستان کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ پروپیگنڈا دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پاکستانی عوام کا ردعمل
پاکستانی قوم اور عوام باشعور ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ بھارت نواز فتنۃ الخوارج اور ان کے سہولت کار کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ عوام نے ایک بار پھر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دشمن کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
تیراہ واقعہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ دہشتگرد شہری آبادی کو ڈھال بنا کر اپنی موجودگی قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن عالمی میڈیا کی رپورٹنگ نے حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ بھارت نواز فتنۃ الخوارج کے جھوٹ اور پروپیگنڈے اب زیادہ دیر تک چھپے نہیں رہ سکتے۔ پاکستان کے عوام اور ادارے یکجان ہو کر اس فتنے کو ہمیشہ کے لیے شکست دیں گے۔
تیراہ میں فضائی بمباری انسانی حقوق کمیشن کی تشویش اور شہریوں کی اموات پر صدمے کا اظہار