عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آج بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر مہنگا ہو کر 3,372 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
اس عالمی رجحان کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا 1,600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے پر جا پہنچا، جبکہ فی 10 گرام سونا 1,371 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے تک جا پہنچا ہے۔
ماہرین کے مطابق مہنگائی، معاشی غیر یقینی، اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں آئندہ دنوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔