• Contact Us
  • About Us
اتوار, 16 نومبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، لاہور میں شاندار استقبال، اسلام آباد پہنچ گئے

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
اگست 2, 2025
in بریکنگ نیوز, اسلام آباد
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا لاہور آمد پر ریڈ کارپٹ استقبال

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا لاہور اور اسلام آباد میں شاندار استقبال

591
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورے کا آغاز انہوں نے لاہور سے کیا، جہاں انہیں پرتپاک اور شاندار استقبال دیا گیا۔ مزارِ اقبال پر حاضری کے بعد وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اس موقع پر پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے سجایا گیا تھا، جبکہ ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ عبداللہ کو نشان پاکستان دینے کی شاندار ریاستی تقریب

وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات، دوطرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کا عزم

جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ: گرفتار سہولت کاروں کے اہم انکشافات

مزار اقبال پر حاضری

لاہور میں قیام کے دوران صدر پزشکیان نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزرا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم نے استقبال کیا

مزار اقبال پر حاضری کے بعد ایرانی صدر اسلام آباد پہنچے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سمیت سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

اہم ملاقاتیں اور مشترکہ مذاکرات

صدر پزشکیان کی ملاقاتیں صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے شیڈول ہیں۔ دورے کے دوران وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جن میں تجارت، توانائی، سرحدی تحفظ، سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تجارت و اقتصادی راہداری پر ایران کا وژن

پاکستان روانگی سے قبل ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ پاک-ایران تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے۔

ایرانی صدر نے سی پیک (ون بیلٹ ون روڈ) منصوبے میں ایران کی بھرپور شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔

اسلامی اتحاد اور علاقائی استحکام

صدر پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ پاک-ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، اور دونوں برادر ممالک علاقائی امن، اتحاد اور ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔

"چشم ماروشن , دل ماشاد"

ایرانی صدر کا تاریخی دورہ پاکستان

صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایرانی صدر کا والہانہ استقبال

🇵🇰🤝🇮🇷 pic.twitter.com/bN2vZEIxaY

— PMLN (@pmln_org) August 2, 2025
Tags: Iran CPECIran Pakistan relationsMasoud Pezeshkian VisitPak Iran Tradeایران پاکستان تعلقات، ایرانی صدر دورہ، ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سی پیک، ایران پاک تجارت، وزیر اعظم شہباز شریف، علامہ اقبال مزار، Nawaz Sharif
Previous Post

روسی صدر پوٹن کا یوکرین سے امن مذاکرات پر زور، جنگ کا پانسہ روس کے پاس قرار

Next Post

عازمین حج کیلئے خوشخبری: بغیر رجسٹریشن بھی درخواست جمع کرانے کی اجازت

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

شاہ عبداللہ دوئم کو نشان پاکستان دینے کی ایوان صدر کی تقریب
بریکنگ نیوز

شاہ عبداللہ کو نشان پاکستان دینے کی شاندار ریاستی تقریب

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 16, 2025
وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات
بریکنگ نیوز

وزیراعظم شہبازشریف اوراردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات، دوطرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کا عزم

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 16, 2025
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ—تفتیش میں سامنے آنے والے اہم انکشافات
بریکنگ نیوز

جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ: گرفتار سہولت کاروں کے اہم انکشافات

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 16, 2025
شاہ عبداللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے اسلام آباد پہنچ گئے
بریکنگ نیوز

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 15, 2025
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور
تازه ترین

صدر مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 14, 2025
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز کی تقریب حلف برداری
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت ججز تقرری کے پہلے مرحلے میں 3 ججز نے حلف اٹھایا

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 14, 2025
اسلام آباد کچہری خودکش حملہ میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی گرفتاری
بریکنگ نیوز

اسلام آباد کچہری خودکش حملہ: ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان گرفتار

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 14, 2025
Next Post
وفاقی حکومت کی حج پالیسی میں تبدیلی، غیر رجسٹرڈ عازمین حج درخواست جمع کرا رہے ہیں

عازمین حج کیلئے خوشخبری: بغیر رجسٹریشن بھی درخواست جمع کرانے کی اجازت

Comments 1

  1. پنگ بیک: ایران پاکستان تعلقات: 13 معاہدوں پر دستخط، شہباز شریف کا جوہری توانائی پر ایران کی حمایت کا اعلان
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی خبروں کے بعد پمپ پر گاڑیوں کی قطاریں

    پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ: ڈیزل 9.60 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

    595 shares
    Share 238 Tweet 149
  • ‫پاکستان vs سری لنکا تیسرا ون ڈے—پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ‬

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • سری لنکن کھلاڑی وائرل انفیکشن سے متاثر، کپتان اسالنکا پاکستان کیخلاف آخری ون ڈے سے باہر

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کردیں، ڈیزل 6 روپے مہنگا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لیبیا تارکین وطن کشتی حادثہ: دو کشتیاں سمندر میں الٹ گئیں، 4 ہلاک

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar