اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان صورتحال پر تفصیلی گفتگو

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کا ٹیلیفونک رابطہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان صورتحال پر تفصیلی گفتگو، خطے کی بدلتی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز افغان سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے آپریشن غضب للحق کا آغاز
آپریشن غضب للحق کے دوران سکیورٹی فورسز کی سرحدی کارروائی

سرکاری ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے افغان جانب سے ہونے والی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر اور بروقت جواب دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کا مکمل اور جائز حق استعمال کیا۔

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کا ٹیلیفونک رابطہ نائب وزیراعظم نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کامیاب فضائی کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں سفارتی رابطے نہایت اہم ہیں۔

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان کا ٹیلیفونک رابطہ کہ موقع پر دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے اور خطے کی بدلتی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]