نئی دہلی:
بھارت کے نائب صدر جگ دیپ دھنکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے طبی وجوہات کو استعفے کی بنیاد قرار دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے نئے نائب صدر کے انتخاب تک جگ دیپ دھنکھر عبوری طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ جگ دیپ دھنکھر نے 2022 میں بھارت کے 14ویں نائب صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کے استعفے کے بعد ملک میں سیاسی و آئینی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔