پشاور میں جاری سیاسی کشیدگی کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "فارم 47 کا وزیر اعلیٰ” قرار دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ صوبے میں سانحات کے دوران وزیر اعلیٰ کا لاہور میں سیر سپاٹا کرنا شرمناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خود پی ٹی آئی کے سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اعتراف کر چکے ہیں کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ پر قائم ہے۔
ترجمان کے مطابق کے پی حکومت مکمل طور پر کرپشن میں ملوث ہے اور صوبائی خزانے سے لاہور ٹورز کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ بیان کو حقیقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وزیر اعلیٰ کی "ڈرامہ بازی” بے نقاب ہو چکی ہے۔