سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ، انجیوپلاسٹی کے بعد حالت بہتر، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت علاج کے باعث صورتحال قابو میں رہی
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا، جہاں ان کی کامیاب انجیوپلاسٹی کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈال دیا گیا۔

ڈاکٹرز کی تصدیق
معالج ڈاکٹروں کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت علاج کے باعث صورتحال قابو میں رہی۔
خود خواجہ سعد رفیق کا بیان
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کی دل کی دھڑکن اچانک بہت تیز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دو روز تک پی آئی سی میں زیر علاج رہے، گزشتہ شب انجیوپلاسٹی کی گئی اور اب انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں آرام اور باقاعدہ فالو اپ کا مشورہ دیا ہے۔
بڑے بھائی خواجہ سعد رفیق کی صحت کا سن کر پریشانی ہوئی ، انہیں دل کی تکلیف کے باعث اسٹنٹ ڈالا گیا ، آپ نا صرف مسلم لیگ ن بلکہ ہماری سیاست کا سرمایہ ہیں
دعا گو ہوں اللہ کریم آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے pic.twitter.com/FdBKg3BtNB
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) February 18, 2026