لاہور میں شو روم کا ملازم کروڑوں کا مال لوٹ کر فرار
لاہور: شہر میں واقع ایک شو روم کا اعتماد توڑتے ہوئے ملازم بھاری مقدار میں سونا، نقدی اور اسلحہ چرا کر فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے مین فیروزپور روڈ پر پیش آیا، جہاں شہری نواب قریشی نے اپنا شو روم قائم کر رکھا تھا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ جب وہ صبح شو روم پہنچا تو سامان بکھرا ہوا تھا، اور الماریوں سمیت تمام درازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔
چوری کی تفصیلات:
ایف آئی آر کے مطابق چور:
- 110 تولے سونا
- 10 لاکھ روپے نقدی
- 2 عدد پسٹل
چرا کر فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں شو روم کا ملازم افتخار چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا ہے۔ مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جب کہ پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔