لندن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کل سے انگلینڈ میں آغاز کرے گی، محمد حفیظ قیادت سنبھالیں گے
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا شاندار میلہ کل 18 جولائی سے انگلینڈ میں سجنے جا رہا ہے، جہاں پاکستان چیمپئنز کی قیادت سابق کپتان محمد حفیظ کریں گے۔
ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض سمیت پاکستان کے کئی لیجنڈری اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستان چیمپئنز کا پہلا مقابلہ 18 جولائی کو برمنگھم میں میزبان انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 20 جولائی کو بھارت کے خلاف برمنگھم میں ہوگا۔
دیگر شیڈول میچز میں:
- 25 جولائی: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ (لیسٹر)
- 26 جولائی: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز (ہیڈنگلے، لیڈز)
- 29 جولائی: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا (لیسٹر)
شائقین کرکٹ ایک بار پھر اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، اور اس ٹورنامنٹ کو "لیجنڈز کا عالمی کپ” قرار دیا جا رہا ہے۔